بیدر۔ 12؍جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر ضلع کے لیڈر پرکاش گھالے کو کانگریس کسان، کھیت مزدور ڈویژن کا مہاراشٹر انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ڈویژن کے قومی نائب صدر اکھلیش شکلا نے کہا کہ یہ تقرری ڈویژن کے قومی صدر سکھ پال سنگھ کھیرا کے حکم پر کی گئی ہے۔پرکاش گھالے اوراد تعلقہ کے چمے گائوں کے رہنے والے ہیں، ضلع کے سینئر کانگریس لیڈروں میں سے ایک ہیں۔ پارٹی کے ریاستی اور قومی لیڈروں سے ان کے اچھے تعلقات ہیں۔ ان کی پارٹی وفاداری مختلف عہدوں کا باعث بنی۔فی الحال، وہ کانگریس کسان، کھیت مزدور ڈویژن کے قومی کوآرڈی نیٹر بھی ہیں اور اس سے قبل مہاراشٹر، تلنگانہ اور اتر پردیش کے چھ اضلاع کے انچارج کے طور پر اچھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
انہوں نے مہاراشٹر میں کسانوں کے بہت سے مسائل کو حل کرنے کے لیے سخت محنت کی تھی۔ اس کے نتیجے میں اب انہیں کانگریس کسان، کھیت مزدور ڈویژن کے مہاراشٹر انچارج کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔مسٹرگھالے نے انہیں مہاراشٹر کا انچارج مقرر کرنے پر پارٹی ہائی کمان کا شکریہ ادا کیا۔ایک پریس نوٹ میں یہ بات بتائی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے