ظہیر آباد 15/ جولائی (مشرقی آوازجدید): دی مسلم ایجوکیشنل اینڈ سوشل سوسائٹی ظہیر آباد کے زیر اہتمام عوامی ہائی اسکول لطیف روڈ اسلامک سنٹر اور عوامی اپر پرائمری اسکول شانتی نگر اسلامک سنٹر کےمستحق منتخب طلبہ میں اسکول بیگ تعلیمی وضروری اشیاء کی تقسیم کے لئے ایک تقریب اسلامک سنٹر لطیف روڈ پر زیر صدارت محمد قیصر غوری صدر دی مسلم ایجوکیشنل اینڈ سوشیل سوسائٹی ظہیر آباد منعقد کی گئی جوحیدرآباد اسلامک سروس سوسائٹی کی جانب سے یتیموں کی کفالت تحفہ کے طور پر فراہم کی گئی ہیں ۔پروگرام کا آغاز قرآنِ پاک کی تلاوت و ترجمانی سے ہوا، جس کے بعد جناب شہبازالدین جوائنٹ سیکریٹری سوسائٹی نے یتیموں کی مدد کی اہمیت پر روشنی ڈالی بعد ازاں صدر سوسائٹی جناب محمد قیصر غوری نے قرآن کی روشنی میں تعلیم کی افادیت اور یتیم بچوں کی کفالت پر مفصل خطاب کیا۔ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ مستحق طلبہ کو اسکالرشپ بھی فراہم کی جائے گی، جس سے ان کی تعلیمی سطح پر آسانی ہوگی۔منتخب طلبہ کے لیے اسکالرشپ کی رقم سالانہ 20,000 روپے سے زائد ہوگی، جودو قسطوں میں ادا کی جائے گی۔ طلبہ کو اسکول بیگ کےعلاوہ مختلف تحائف ٹیفن بیگ واٹر باٹل اسٹیشنری آئٹمز نوٹ بکس یونیفارم پینسل باکس دیگر ضروری تعلیمی اشیاء صدر ادارہ کے ہاتھوں تقسیم کئے گئے والدین اور طلبہ نے اس امداد پر خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے سوسائٹی کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا ۔ پروگرام کی نظامت عبدالمجید، ہیڈ ماسٹر عوامی ہائی اسکول نے انجام دی۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے