بانگرمئو: محمد جنیدقاسمی ۲۸؍ جولائی : مولانا بلال ثاقبی صدرجمعیۃ علماء شہراناؤ کی والدہ مرحومہ کے لیے مدرسہ عربیہ تعلیم الاسلام حیدرآبادمیں ایصال ثواب کیاگیا، مدرسہ کے ناظم حافظ محمد عباس نے دعاء سے قبل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہرنفس کو موت کا مزہ چکھناہے،اس لیے موت سے کسی کو رستگاری نہیں ہے، زندگی میں سب سے قیمتی اور بے لوث سہاراماں کا ہوتاہے، جب ماں دنیاسے رخصت ہوجاتی ہے، توہرقدم پر ان کی راہنماہدایات یادآتی رہتی ہیں،مولانا بلال کی والدہ مرحومہ ایک نیک اور پارساخاتون تھیں۔
انہوں نے اس پرفتن دورمیں اپنے بیٹے کو عالم دین بنایا،جہاں وہ دین کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔ حافظ عباس مہتمم مدرسہ تعلیم الاسلام حیدرآباد نے مولانا بلال ثاقبی صدر جمعیۃ علماء شہراناؤ کی والدہ مرحومہ کا انتقال کوذاتی صدمہ بتایا۔انہوں نے کہا کہ مولانا ایک عالم دین ہیں۔ ان کی والدہ نے صدقۂ جاریہ کے طورپر اپنے لیے راحت کا ساما ن تیارکرلیا، مدرسہ عربیہ تعلیم الاسلام میں سبھی طلبہ نے قرآن کریم تلاوت کی،بعدازاں مرحومہ کے لیے ایصال ثواب کیا۔اس موقع پر اساتذۂ مدرسہ مولانا منصورمظاہری ،مولانااشرف جامعی،،حافظ مصباح الدین ، حافظ رونق علی وغیر ہ موجود رہے ۔

