حیدرآباد۔ 5؍اگست (سخاوت علی نظامی): حیدرآباد کے اکثر علاقے جیسے آصف نگر، زیباباغ ، مراد نگر، ہل کالونی ، مہدی پٹنم،اور اسکے اطراف واکناف کے تمام محلہ جات میں اسٹریٹ لائٹ کئی مہینوں سے دن کے اوقات میں بھی کھلی رہتی ہیں۔ جس سے برقی کا بیجا اسراف ہورہاہے۔ اس طرف الیکٹرسٹی بورڈ کے عملے کی نظر نہیں پڑتی ۔ اگر غفلت کے نتیجہ میں بجلی کاصرفہ ہوتارہاتو آ نیو الے دِنوں میں شہری عوام کو بجلی کی دقت کاسامناکرناپڑسکتاہے۔ تلنگانہ الیکٹرسٹی بورڈ کو چاہیے کہ وہ فوری طورپر برقی کے اس اصراف کو روکیں ۔
