گلبرگہ۔5؍اگست (راست): پیر کو جناب خواجہ فرید الدین انعامدار محب اردو و خادم علم، سماجی حرکیاتی جہدکار، وظیفہ یاب محکمہ پولیس نے گلبرگہ مستقر سے یادگیر کے جواہر لا کالج پہنچ کر وہاں کی لائبریری کے لیے قانونی کتابیں عطیہ کیں، کتابوں کے نام اس طرح ہیں.۔ 1- CYBER law, 2-Foreign Exchange management Act 1999,3-The Indian Easement Act 1882,4-Dowry Prohibition Act 1961,5-Consumer Protection Act 2019, 6- Muslim Laws, 7- The Indian Evidence Act 1872,& 8-The Contempt of Courts Act 1971 جناب خواجہ فریدالدین انعامدار نے اس سے قبل سدھارتھ لاء کالج گلبرگہ، شنکر لعل لاہوٹی کالج اور کے بی این کالج کو بھی قانونی کتابیں عطیہ کر چکے ہیں. چنیا سوامی ایڈمنسٹریٹر لاء کالج یادگیر نے خواجہ انعامدار کا شکریہ ادا کیا۔
