بیدر۔ 9؍اگست (محمدیوسف رحیم بیدری): اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیش آف انڈیا (SIO) بیدر یونٹ نے کل جمعہ کو نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد بیدر میں ’’فلسطین کے ساتھ یکجہتی ‘‘ عنوان سے SIOکا جھنڈا، اور مختلف پلے کارڈس کے ساتھ مظاہرہ کیا۔ پلے کارڈس پر لکھاہواتھا۔غزہ کے شہیدوں کوسلام، ظلم کے ساتھی نہ بنو، ایک اُمت ایک آواز فلسطین کے ساتھ ، فلسطین سے وفا انسانیت کی بقا، روٹی نہیں راکٹ کیوں ؟، انسانیت فلسطین کے ساتھ ہے ،فلسطین کے بچے بھوکے ہیں دنیا کہاں ہے ؟اسی طرح انگریزی میں بھی چند نعرے پلے کارڈس پر تحریر تھے جوشہر کے معززین ، ماہر تعلیم ، ماہر قانون وسیاست اور ماہر معیشت اٹھائے ہوئے تھے۔جن پر لکھاتھا۔
DELIBERATE STARVATION = GENOCIDE, CEASEFIRE NOW,GAS GUNS AND GUILT where is your conscience?, NO PEACE WITHOUT JUSTICE , ALL OPPRESSED HAVE A RIGHT TO RESIST,PROTEST AL-AQSA, PROTECT PALASTINE , DECOLONIZE MORALITY وغیرہ وغیرہ ۔ یہ مظاہرہ نمازجمعہ کے فوری بعد تاریخی جامع مسجد بیدر کے احاطہ کی چاردیواری کے اندر کیاگیا۔ تقریباً تین سوبچے، نوجوان اور بزرگ شامل رہے ہوں گے۔
واضح رہے کہ ایس آئی اوکادائرہ کار بڑی حدتک کالجس اور اسکولس ہیں۔ کبھی کبھی ایس آئی او مساجد اور شہر ؍دیہات کے نکڑپر بھی مظاہرہ کرتی نظر آجاتی ہے۔ فلسطین سے یکجہتی کے اس مظاہرے کو لوگوں نے کافی پسند کیا۔ بچوں میں بہت زیادہ جوش وجذبہ دیکھے جانے کی بات سامنے آئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے