منااکھیلی 9/اگست (عبدالقدیر لشکری): نرنہ موضع کے سرکاری اردو ہائی اسکول نرنہ کے نئے ایس ڈی ایم سی صدر کا انتخاب عمل میں آیا۔ محمد سلیم ولد محمد محبوب صاحب صدر منتخب ہوئے۔ اس موقع پر نرنہ کلسٹر کے سی آرپی،روحی شرجیل فاطمہ میڈم اور اسکول انچارج ہیڈ ماسٹر جناب محمد فلاح الدین موجود تھے۔ اس کے علاوہ اراکین ممبر ایس ڈی ایم سی میں محمد نبی صاحب قریشی، محمد قادر صاحب، محمد بالے صاحب، شہاب الدین، نسیم بیگم، رفعت بیگم، نبیلا بیگم، نسرین بیگم، اور دیگر اساتذہ اور اسکول کا عملہ موجود رہا۔
