اسماعیل قمر بستوی
قربان ہے تجھ پہ یہ مری جان ترنگا
بڑھ کر ہے جہاں بھر سے تری شان ترنگا
دنیا میں نہیں کوئی ترنگے کے برابر
اس دیش کی عالم میں ہے پہچان ترنگا
رنگت میں نہیں تیری طرح دوسرا کوئی
دنیا میں الگ تیری ہے کچھ شان ترنگا
آسان نہیں دل سے ترنگے کو مٹانا
بھارت کے مکینوں کا ہے ایمان ترنگا
جب آئے اجل ہند کی مٹی پہ ہی آئے
مل جائے کفن کو ہے یہ ارمان ترنگا
پہ پرچم جمہور کے عظمت کا نشاں ہے
لہرا رہا ہے چاند پہ ہر آن ترنگا
گلشن سے محبت قمر ایمان ہے آدھا
ہے آج سخن کا مرے عنوان ترنگا
