میرؔبیدری۔بیدر۔کرناٹک
کام اپنا خود ہی کرنا
رنگ بھی آئے گاچوکھا
ہاتھ جس کاتم نے توڑا
رو رہاہے وہ کھلونا
چاہتی ہے پیاری بہنا
تم ہو بھائی ،اُس کا گہنا
دیکھ لینا،جو بھی ہوگا
تم علیحدہ غم سے رہنا
پھر نمازی چنو بولا
گرہے ڈرنا، رب سے ڈرنا
سیکھ لو تم یہ طریقہ
سب کو موقع دیناہوگا
آسماں پر چاند نکلا
اور اُجالا دودھیاتھا
شبو بولا میں ہوں کالا
رانی گڑیا نے بھگایا
یہ تو ہے فرمانِ آقاؐ
تم نہ کرنا ، بت کی پوجا
وہ بھی تھی جادوئی خالہ
بھوت کرتا جن کاپیچھا

