اسماعیل قمر بستوی
در مصطفےٰ کے جیسا در چار سو نہیں ہے
میں اس کی دید کر لوں کب آرزو نہیں ہے
آئے کئی جہاں میں الفاظ کے پیمبر
میرے نبی کی جیسا ہاں گفتگو نہیں ہے
طیبہ کے ہیں مسافر بے تابیاں ہیں کہتی
ہے کتنی دور طیبہ وہ روبرو نہیں ہے
توہین پہ نبیؐ کی وہ شخص چپ رہے گا
ایمان کی حرارت جس میں لہو نہیں ہے
ہے نقشِ پائے آقا دنیا میں سب سے بہتر
ہے کون ایسا مومن ، بس جستجو نہیں ہے
الفت کا ہے تقاضا اس میں ادب ہے پنہا
وہ نام کیوں ہے لیتا جو باوضو نہیں ہے
گا کر سنا رہے ہیں سب نعت پاک احمد
ایسا نہیں *قمر* تو ، وہ خوش گلو نہیں ہے
