ظہیرآباد 26/ اگست (مشرقی آواز جدید): ریاست تلنگانہ کی عوامی حکومت ریاست کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کئی طرح کے عوامی بہبود کے پروگرام شروع کر رہی ہے۔ اس پروگرام کے تحت آج ظہیر آباد ٹاؤن کے وارڈ نمبر11 میں تقریباً 180 نئے راشن کارڈ تقسیم کیے گئے۔ کئی دنوں سے راشن کارڈ کی تقسیم نہ ہونے کی وجہ سے بچوں اور نوبیاہتا جوڑے کے نام راشن کارڈ میں شامل نہیں ہوسکے۔ جن لوگوں کے پاس پہلے سے راشن کارڈ نہیں تھے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ عوامی مسائل کو ذہن میں رکھتے ہوئے ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ انمولا ریونت ریڈی ریاست تلنگانہ کے تمام غریب لوگوں کو نئے راشن کارڈ فراہم کرنے کے لیے آگے آئے۔ عوامی حکومت نے ریاست کے تمام اضلاع کے تمام دور دراز علاقوں میں غریب لوگوں میں راشن کارڈ تقسیم کیے ہیں۔ لوگوں نے اس پر خوشی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ظہیرآباد کے رکن پارلمنٹ مسٹر سریش کمار شیٹکار ، ریاست تلنگانہ سیٹون چیرمین ین گریدھر ریڈی، ظہیرآباد حلقہ کانگریس پارٹی کے انچارج ڈاکٹر اے چندر شیکھر،کانگریس پارٹی سینئر قائد اجول ریڈی ا۔ وارڈ 11 کے سابق کونسلر پی رامولو، قائد اور سینئر قائدین مادھاوریڈی ناگیش ویرانا کے علاوہ وارڈ آر پی ورالکشمی مادھوی اور وارڈ کے دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے