ظہیرآباد 27/اگست (مشرقی آوازجدید): سی پی آئی ضلع سکریٹری سید جلال الدین نے صحافتی بیان میں ضلع سنگاریڈی میں موسمی موسلا دھار بارش کی وجہ سے کئی منڈلوں میں کئی فصلوں کو شدید  نقصان پہنچا ہے اور کسانوں کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے انہوں نے کہا کہ دھان، مکئی، جوار اور کپاس جیسی فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے اور کسان مشکلات کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ کسان پہلے ہی بیج اور کھاد کی اونچی قیمتوں اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے مشکلات کا شکار تھے، اب  موسمی موسلا دھار بارش نے ایک اور دھچکا لگا دیا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بہت سے کسانوں نے کھیتی کے لیے پرائیویٹ قرضے لے کر بیج بوئے تھے اور بارشوں سے ہونے والے نقصان کی وجہ سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے حکومت سے کسانوں کی مشکلات کو سنجیدگی سے لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے، انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر ہر ایکڑ کے لیے مناسب معاوضہ کا اعلان کرے، فصل کی تشخیص کا کام تیزی سے مکمل کرے اور متاثرہ کسانوں کو امداد فراہم کرے۔ انہوں نے یہ تجویز بھی دی کہ کسانوں کے قرضوں کی معافی اور مفت بیج اور کھاد جیسے امدادی اقدامات فوری طور پر کیے جائیں۔
مزید سی پی آئی ضلع سکریٹری نے کہا کسانوں کے تحفظ کے بغیر ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ حکومت کو اب آگے آنا چاہیے تاکہ بارشوں سے فصلوں کے نقصان کی وجہ سے کسان خودکشی کے راستے پر  مجبور نہ ہوں ۔ سی پی آئی ہمیشہ کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے ان کے ساتھ رہے گی۔ ضرورت پڑنے پر ہم کسانوں کے لیے تحریک چلانے کے لیے تیار ہیں عہدیدار فوری طور پر ضلع کے دیہی علاقوں کا دورہ کریں اور کسانوں کی حوصلہ افزائی کریں اور متاثرہ کسانوں کی  مدد کریں۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے