بیدر۔ 28؍ اگست، (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 27-08-2025 کی صبح 8:30 بجے سے 28-08-2025 کی صبح 8:30 بجے تک 59 ایم ایم بارش ہوئی ہے۔ 5.4 MM کی متوقع بارش میں 992% کااضافہ ہوا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ اوراد میں 98 ایم ایم، کمال نگرمیں 84 ایم ایم، بیدرمیں 70 ایم ایم، بھالکی میں 51 ایم ایم، ہمنا آبادمیں 43 ایم ایم، بسواکلیان 41 ایم ایم، ہلسورمیں 39 ایم ایم، اورچٹگوپہ میں 27 ایم ایم بارش ہوئی ہے۔
