ضلعی سطح کے انتخابات کی تاریخوں کو قطعیت دے دی گئی: صدر محترم جمعیۃ علماء تلنگانہ کا بیان
حیدرآباد 3/ستمبر (مشرقی آوازجدید): جمعیۃ علماء تلنگانہ کے ضلعی صدور اور نظمائے اعلی کا مشاورتی اجلاس آج زوم آیپ پر حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کی زیر صدارت۔ حضرت مولانا سید احسان الدین صاحب قاسمی مدظلہ نائب صدر جمعیة علماء تلنگانہ کی زیر نگرانی منعقد ہوا۔ مولانا سمیع اللہ صاحب صدر جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی قرآت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز عمل میں آیا۔ ریاستی جنرل سکریٹری محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب نے اجلاس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی ۔ مفتی الیاس احمد حامد قاسمی جنرل سکریٹری جمعیة علماء ضلع نرمل نے منڈل تعلقہ جات اور ضلع کے ممبر ان کو کس طرح اراکین منتظمہ میں شامل کیا جاتا ہے۔ اور کتنے ممبر سازی پر کتنے افراد کو منظمہ میں شامل ہونا ہے اس پر تفصیلی بات کی چیت کی۔ ریاستی جنرل سکریٹری نے کہا کہ الحمد للہ ریاست کے تقریبا منڈل اور تعلقہ جات میں انتخابات تکمیل ہو چکے ہیں۔ بقیہ منڈلوں اور تعلقہ جات کے جو انتخابات ہونے ہے۔ضلعی صدور اپنے نگرانی میں اس کو تکمیل کروالیں ۔ ۵ تا ۱۵ ستمبر ۲۰۲۵ ضلعی سطح کے انتخابات کی تاریخوں کو قطعیت دے دی گئی۔ اس میں ریاستی جمعیۃ علماء کی جانب سے مبصرین کو روانہ کیا جائے گا۔ اور انہوں نے کہا کہ ریاست میں کئے لاکھ ممبر سازی ہوئی ہیں۔ اور کئے ہزارایکٹو ممبران بنے ہے۔ جمعیۃ علماء تلنگانہ کے ضلعی صدور اور نظمائے اعلی سے درخواست کی گئی ہے کہ ضلعی اراکین منتظمہ وایکٹو ممبران کے نام پتہ اور فون نمبرات کے ساتھ فہرست ریاستی دفتر کو جلد از جلد ارسال فرمائیں۔ اور منتظمہ کی فہرست ممبر سازی کے استعمال اور غیر استعمال شدہ رسائد اور کوٹلہ کی رقم ضلعی جمعیتہ علماء کے دفتر پر جمع کر لیں۔مزید انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ عنقریب ریاست جمعیتہ علماء کی انتخابی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں مولانا مصدق القاسمی صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع حیدر آباد مفتی محمد یونس صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر، مولانا مظہر صاحب قاسمی صدر جمعیہ عام ضلع جگتیال ، مولانا عبد اللہ اظہر صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد مولانا عبد العظیم صاحب صدر جمعیتہ علماء ضلع ورنگل، مفتی عبد السلام صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع سدی پیٹ مولانا عباس صاحب صدر جمعیتہ علماء ضلع گدوال، مولانا نعیم کوثر رشادی صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع محبوب نگر مولا نا عبدالقوی صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع ملتحل، مولانا عبدالوارث صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع و پرتی حافظ محمد ابوبکر صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع عاد آباد مولانا مقصود احمد طاہر صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع رنگاریڈی، مفتی محمد اسلم سلطان صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع سنگاریڈی مولانا مسیح الدین صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع میدک، مولانا عبدالرقیب صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی، مولانا محمد لیق صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع پداپلی، مولانا عبد الکریم صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع کنته گوڑم مفتی عبد المعز شامزی صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع جگتیال، محترم محمد یونس صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع قطب اللہ پور ملکا جگری، مفتی عبدالباقی صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع ملاکا جگری حافظ محمد فرقان سکریٹری جمعیتہ علماء ضلع نلکنڈہ مولانا محمد استقام الدین جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع پدا پلی حافظ محم مجاہد صاحب سکریٹری جمعیۃ علما ضلع ورنگل مولا نا عبد الرحمن صاحب جنگاؤں مولاناسلیم صاحب ملگ اور دیگر جمعیۃ علماء کے ذمہ داران شریک تھے۔مولا نا سید احسان الدین صاحب کی دعا پر مجلس کا اختتام عمل میں آیا۔۔۔
