بیدر۔ 6؍ستمبر (پریس نوٹ): یارانِ ادب اور کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن بیدر کے پریس نوٹ کے مطابق 5؍ستمبر بعدنماز ِ جمعہ اسلامی لائبریری رٹکل پورہ بیدر میں مذکورہ دونوں تنظیموں کے پرچم تلے ’’یومِ اساتذہ‘‘ کاانعقادعمل میں آیا جس کی صدارت جناب محمدفراست عرف عمران خان سکریڑی کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن بیدر نے کی۔ جبکہ مہمان ِ خصوصی کی حیثیت سے سینئر صحافی جناب محمد نعیم الدین چابکسوار نائب صدر اول (بسواکلیان )اور نوجوان صحافی محمد عبدالقدیر لشکری نائب صدر دوم(منااکھیلی) نے شرکت کی۔ مہمان اعزازی کی حیثیت سے ممتاز افسانچہ نگار اورمیرمعلم جناب حیدرعلی شاکر سابق صدر یارانِ ادب بیدر شریک رہے۔ ’’یومِ اساتذہ ‘‘ کے اس موقع پر جناب محبوب استاد میرمعلم سرکاری اردوہائیرپرائمری اسکول حمیلہ پور ، جناب محمد اسدسلیم میرمعلم سرکاری اردوہائیر
پرائمری اسکول فیض پورہ بیدر ، جناب محمد مستان علی انچارج میرمعلم سرکاری اردو اسکول برور ، تعلقہ وضلع بیدر ، اور مولانا مفتی محمدافسرعلی نعیمی ندوی استاد اسلامک اسٹڈی ، وزڈم انگریزی اسکول بیدر کوتہنیت پیش کی گئی۔ جناب حیدرعلی شاکر کی خصوصی طورپر شالپوشی اور گلپوشی کی گئی۔ اس موقع پر جناب نعیم الدین چابکسوار، جناب عبدالقدیر لشکری نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی اہمیت اوران کے کام کے دائرہ کار سے متعلق باتیں بتائیں۔ تہنیت یافتہ میرمعلمین جناب محبوب استاد ، جناب محمد اسد سلیم اور محمد مستان علی نے بھی خطاب کیا۔پروگرام کاآغاز طالب علم محمدعمر فاروق کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جناب تقی امان (بسواکلیان) نے بھی تعاون کیا۔ جناب محمدیوسف رحیم بیدر ی سکریٹری یاران ِا دب بید رنے نظامت کافریضہ انجام دیا۔ سراج الحسن شادمان لائبریرین اسلامی لائبریری نے انتظامی امور کی دیکھ بھال کی۔ جناب محمدایوب علی سابق صدر یارانِ ادب کے شکریہ پر ’’یوم ِ اساتذہ ‘‘ تقریب اختتام کوپہنچی۔
