بیدر۔ 11؍ ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): عزت مآب چیف منسٹر کے پولیٹیکل سکریٹری نصیر احمد 13 ؍ستمبر کو بیدر ضلع کا دورہ کریں گے۔ وہ 13؍ ستمبر کو شام 7.30 بجے بیدر پہنچیں گے اور ممتاز فنکشن ہال بیدر میں مسلم کمیونٹی کے قائدین اور مسجد کمیٹیوں کے عہدیداران کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ بعد ازاں وہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی رہائش گاہ پر قیام کریں گے۔ خصوصی افسر نے بتایا کہ وہ 14؍ ستمبر کو صبح 8.50 بجے بیدر سے بنگلورو واپس ہوں گے۔
