حیدرآباد 20 ستمبر (مشرقی آواز جدید): جامعہ اسلامیہ دارالعلوم فرقانیہ میں جمعیتہ علماء ضلع میڑچل ملکاجگری کی جانب سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ضلع میڑچل کے مختلف منڈلوں کے صدور، مدارس کے ذمہ داران اور معزز علماء کرام نے شرکت فرمائی۔
اجلاس کا مقصد یہ تھا کہ کس طرح جمعیتہ علماء ضلع میڑچل اور اس کے منڈلوں میں تنظیم کو مستحکم بنایا جائے اور عوام الناس کو جمعیتہ علماء ہند کی خدمات اور مقاصد سے واقف کرایا جائے۔
اس موقع پر 20 سے زائد اکابر و علماء کرام نے اپنی قیمتی آراء و تجاویز پیش کیں۔ علماء کرام نے بالاتفاق اس بات پر زور دیا کہ عوام تک جمعیتہ علماء ہند کا پیغام عام کیا جائے۔ منڈل سطح پر تنظیم کے ڈھانچے کو مزید فعال بنایا جائے۔ مدارس و علماء کے درمیان ربط و تعلق کو مزید مضبوط کیا جائے۔ ملی و سماجی خدمات کو عوام کے سامنے اجاگر کیا جائے۔
الحمدللہ یہ اجلاس جمعیتہ علماء ضلع میڑچل کے استحکام اور مضبوطی کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔۔۔۔۔
