بیدر۔ 22؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): نصاب کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں اور کھیل جسمانی اور ذہنی تندرستی کی بنیاد ہیں، کرناٹک نیشنل ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ کے صدر بسواراج جابشیٹی نے کہا۔ وہ کرناٹک پی یوکالج کے طلباء کی اعزازی تقریب میں بول رہے تھے، جنہیں 2025-26 بیدر ضلع سطح کے پری یونیورسٹی کالج اسپورٹس میٹ میں ریاستی سطح کے لیے منتخب کیا گیا ہے جس کا اہتمام اسکولی تعلیم محکمہ (پی یوکالج)، بیدر ضلع نے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ضلع کے بچوں کی احساس کمتری اور ہچکچاہٹ کو دور کیا جائے کہ ہم پسماندہ ہیں۔ اس طرح کے مقابلے اس میں مدد کرتے ہیں۔ تعلیمی ترقی کے لیے ذہنی تندرستی کے ساتھ ساتھ جسمانی تندرستی بھی ضروری ہے۔ کھیل اس کی تکمیل کرتے ہیں۔ کھیلوں میں ہار اور جیت فطری ہے اور اسے وقار کے طور پر لیے بنا کھیل کود(اسپورٹس مین اسپرٹ) کے ساتھ قبول کرنا چاہیے۔K.R.S ادارہ کے سکریٹری ستیش پاٹل اور منیجنگ ڈائرکٹر روی ہالہلی نے بھی خطاب کیا۔ کرناٹک پی پو کالج کی وائس پرنسپل راجیشوری پاٹل، لیکچررس نیلیش رتناکر، انل بی وغیرہ نے شرکت کی۔
بیدر ضلع کی سطح پر جیتنے والوں کی تفصیلات:۔ کراٹے میں ایشوریہ راجکمار، بھوانی بسواراج پہلی پوزیشن،ٹیبل ٹینس میں روہنی جھریش شاولے، بھوانی رمیش، انکش رویندر، نکیتا مہادیو پہلی پوزیشن،شٹل بیٹ منٹن میں ایشوریہ راجکمار، انجلی راجکمار، سری ندھی نے حاصل کیاپہلا مقام۔ 40×400 میٹر دوڑ میں سنجو رامنا، پرشانت پربھو، راکیش سنجو کمار، شیوا گوپال نے بھی پہلا مقام حاصل کیا۔ کشتی(لڑکے)میں سنجو رامنا، کیلاش رامناکا پہلا مقام۔ کشی (طالبات کی ) میں ایشوریہ راجکمار، اوربھوانی بسواراج کاپہلا مقام۔وہیل تھرو میں ارجن رمیش نے حاصل کیا دوسرا مقام۔شاٹ پٹ میں ارجن رمیش ہوئے دوسرے نمبر پر۔یوگا میں کرن بسواراج نے حاصل کیاپہلا مقام۔ان تمام طلباء کو ریاستی سطح کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ نیلیش رتناکر کو خاص طور پر کرناٹک پی یو کالج کے طلبہ کو خصوصی تربیت فراہم کرنے کے لیے اعزاز سے نوازا گیا۔سچن وشواکمار نے پروگرام پیش کیا، جب کہ بسواراج بلور نے استقبال کیا۔ گنیش تھور ے نے اظہار تشکر کیا۔ اس بات کی اطلاع کالج کے پرنسپل بسواراج بلور نے دی ہے۔
