منااکھیلی۔ 23؍ستمبر (عبدالقدیر لشکری): زرعی سائنس یونیورسٹی رائچور ، انڈین محکمہ موسمیات نئی دہلی اور زرعی مرکز بیدر کی مشترکہ اطلاع کے بموجب 22تا26؍ستمبر (آئندہ پانچ دن) تک بیدر ضلع کے 8تعلقہ جات میں جس قدر بارش ہونے کاتخمینہ لگایاگیاہے اسکی تفصیل دی جارہی ہے۔ 15سے 35ایم ایم بارش کومعمولی بارش سمجھاجائے جب کہ 35.5سے 64.4ایم ایم کوبھاری بارش تصورکیاجائے۔ آئیے تفصیلات دیکھتے ہیں
اورادتعلقہ :۔ میں 22؍ستمبر کو 14.7ایم ایم بارش ہونے کاامکان ہے۔ 23؍ستمبر کو 14.5، 24ستمبر کو 18.6ایم ایم ، 25ستمبر کو 10ایم ایم اور 26؍ستمبر کو 14.1ایم ایم بارش ہوگی۔
بسواکلیان تعلقہ :۔ میں 22؍ستمبر کو 22.1ایم ایم، 23ستمبر کو 19.3ایم ایم، 24؍ستمبر کو23.7ایم ایم،  25؍ستمبر کو8.6ایم ایم اور 26؍ستمبر کو13.6ایم ایم بارش ہونے کاامکان ہے۔
بھالکی تعلقہ :۔ میں 22؍ستمبر کو 11.2ایم ایم، 23ستمبر کو5ایم ایم، 24؍ستمبر کو12.2ایم ایم،  25؍ستمبر کو9.3ایم ایم اور 26؍ستمبر کو11.3ایم ایم بارش کاامکان ہے۔
بیدرتعلقہ :۔ میں 22؍ستمبر کو 14.5ایم ایم، 23ستمبر کو 12.2ایم ایم ، 24؍ستمبر کو20.6ایم ایم، 25؍ستمبر کو10.2ایم ایم اور 26؍ستمبر کو10.9ایم ایم بارش ہوسکتی ہے
ہمناآباد تعلقہ :۔ میں 22؍ستمبر کو 26.6ایم ایم، 23ستمبر کو 26.2ایم ایم،24؍ستمبر کو24.1ایم ایم ، 25؍ستمبر کو9.1ایم ایم اور 26؍ستمبر کو17.8ایم ایم بارش کا امکان ہے۔
چٹگوپہ تعلقہ :۔ میں 22؍ستمبر کو 17.2ایم ایم، 23ستمبر کو 24.8ایم ایم،24؍ستمبر کو15.3ایم ایم ، 25؍ستمبر کو2.4ایم ایم اور 26؍ستمبر کو 25.2ایم ایم بارش ہوگی۔
ہلسورتعلقہ :۔ میں 22؍ستمبر کو 10.5ایم ایم، 23ستمبر کو2.7ایم ایم، 24؍ستمبر کو 9.8ایم ایم ، 25؍ستمبر کو9.5ایم ایم اور26؍ستمبر کو9.9ایم ایم بارش ہوسکتی ہے۔ اسی طرح
کمال نگر تعلقہ :۔ میں 22؍ستمبر کو 9.8ایم ایم، 23ستمبر کو 1.9ایم ایم، 24؍ستمبر کو9.1ایم ایم ،  25؍ستمبر کو9.4ایم ایم اور 26؍ستمبر کو9.7ایم ایم بارش ممکن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے