بیدر شہر اور بیدر شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کامسئلہ
بیدر۔ 23؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے بیدر شہر اور بیدر سٹی ایریا کے مختلف علاقوں میں بستیوں کی اہم سڑکیں شدید بارشوں سے بہہ گئی ہیں اور سڑکوں پر گڑھے اور خستہ حالی پیدا ہو گئی ہے۔ مزید برآں بارش کا پانی نالیوں سے نہیں بہہ کر سڑکوں پر بہنے لگاہے جس سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ ہموار ٹریفک میں خلل پڑ رہا ہے اور حادثات رونما ہو رہے ہیں۔ مزید یہ کہ سیوریج کا پانی سڑک پر بہنے سے بدبو پھیل رہی ہے جس سے پیدل چلنے والوں اور عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی جائے کہ وہ سڑکوں اور نالوں کی مرمت کا کام شروع کریں۔ کیونکہ ہم نے کئی بار بیدر اربن ڈیولپمنٹ اور میونسپل کارپوریشن کو خط لکھ کر ان سے مستقل مرمت کا کام کرنے کی گذارش کی تھی۔ اگر یہ کام کیاجاتاہے تو عوام کے مسائل حل ہوں گے۔ تیزرفتار ترقی ممکن ہوگی۔ جناب بی جی شیٹکار صدر بیدر چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور ڈاکٹر ویریندر شاستری سکریڑی نے مشترکہ طورپر ڈپٹی کمشنر بیدر کویادداشت پیش کرتے ہوئے اپیل کی ہے۔ اور کہاہے کہ ہم بیدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ارباب مجاز بیدر کے شہریوں، صنعتکاروں اور تاجروں کی جانب سے یہ درخواست کرتے ہیں۔
