منااکھیلی۔25/ستمبر(عبدالقدیر لشکری):  بیدر ضلع کے نرنہ دیہات میں پی،کے،پی،ایس کا 68 واں سالانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں نرنہ کے کسانوں نے شرکت کی۔ مسٹر جگناتھ ریڈی ایکھیلی صدر پی،کے،پی،ایس،اور سیکریٹری ناگپا امباڑی، نے سال 25-2024 کا سالانہ حساب پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نرنہ پی،کے،پی،ایس کو 2لاکھ 46ہزار 9سو 90 روپئے کا منافع ہوا ہے اور انہوں نے اس سال کا جمع اور خرچ وغیرہ کے اخراجات کسانوں کو بتلائے۔ اسی طرح کسانوں کی شکایت تھی کے یوریا نمک وقت پر نہیں مل رہا ہے جس پر صدر نے کہا کے ہم نے یوریا اسٹاک نہیں کیا تھا اور ifco کمپنی کی جانب سے وقت پر سپلائی نہیں کرنے کی وجہ سے کسانوں کو مشکلات پیش آئی ۔ لہٰذا آنے والے دنوں میں دوسری کمپنی سے یوریا خرید کر کسانوں کو وقت پر دیا جاے گا اور کچھ کسانوں نے نئی ٹریکٹر خرید نے کی بات کی جس پر صدر نے کہاکہ اس کو میٹنگ میں مشورہ کرتے ہوئے آڈر دیا جائے گا۔ آخر میں جگناتھ ریڈی ایکھلی نے تمام کسانوں کا آج کی GB میں شرکت کرتے ہوئے اس کو کامیاب کرنے پر شکریہ ادا کیا اور انہوں نے کہا کے کسانوں کے جو بھی مسائل ہیں آئندہ اس کو وقت پر حل کیا جائے گا۔ اس موقع پر 1) ملپا ریونپا کوری نائب صدر پی،کے،پی،ایس، 2) محمد رسول صاحب لشکری ڈائریکٹر 3) کرشنا ریڈی سنگاریڈی لچنگار، 4) چندر شیکھر ہاوشیٹی ناگوار ڈائریکٹر 5)وجے کمار بھیم شا ایلگورتی ڈائریکٹر 6)تپنا مریپا شارا ڈائریکٹر 7) چندر شیکھر شنکر راو پاٹل ڈائریکٹر 8)رنگما لکشمن گمپلی ڈائریکٹر 9) لکشمی بائی سنجوکمار اوانٹی ڈائریکٹر 10) ہنمنت ریڈی رام ریڈی ڈائریکٹر 11) اسی طرح کسانوں میں یامایڈی سابق صدر گرام پنچایت نرنا، راجپا تیلمنی، شیوراج جوگنی، معین الدین مچکوری، بھارت ریڈی ایکھیلی، شیکھر چرچی، معین الدین لنگڑی، سریکانت کاگی، محمد مصطفیٰ، محمد سلیم لنگڑی، احمد صاحب لشکری، سردار صاحب لنگڑی اور دیگر کسان پی۔کے۔پی۔ایس۔ سوسائٹی نرنہ کا عملہ اور دیگر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے