جامع مسجد ریکلگی میں مولانامفتی سید صغیراحمد نقشبندی  کا خطاب

بیدر۔ 26؍ستمبر(محمدیوسف رحیم بیدری): جشن عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منانا حضور پاک کی ولادت باسعادت کی خوشی میں مسرت و شادمانی کا اظہار ہے۔یہ ایسا مبارک عمل ہے۔ابو لہب جیسے کافرکو بھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی خوشی منانے سے فائدہ پہونچتا ہے۔میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منانے کامقصدیہ ہے کہ سیرت طیبہ کی اہمیت اجاگر کرنے اور محبت رسول کے فروغ کیلئے محفل میلاد کلیدی کردار اداکرتی ہے۔اسی لیے جشن میلاد النبی فضائل ،شمائل،خصائل،معجزات اور اسوہ ء حسنہ کابیان ہوتا ہے۔کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم أمت مسلمہ کیلئے ایمان کا مرکز و محور ہیں۔
ان خیالات کا اظہار حضرت علامہ مولانا مفتی سید صغیر احمد نقشبندی شیخ الحدیث جامع نظامیہ شبلی گنج حیدرآباد نے اہلیان و نوجوانان اہل سنت والجماعت ریکلگی ضلع و بیدر کے زیر اہتمام جامع مسجد ریکلگی میں منعقدہ جلسہ جشن عید میلادا لنبی ؐ کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔جامع مسجد ریکلگی کی تزئین نو کی گئی ہے۔لہذا مولانا مفتی سید صغیر احمد نقشبندی نے اہلیان ریکلگی کو توجہ دلائی کہ نمازوں سے مسجد کو آباد رکھیں اور مسجد سے اپنے تعلق کو مضوط کریں اور ہمیشہ مسجدکی صفائی کا بھی خیال رکھیں۔ایک خاتون جو مسجد نبوی صلعم میں جاروب کشی کرتیں تھیں جن کا رات کے وقت انتقال ہوا۔ صحابہ کرام نے سخت سردی ہونے کی وجہ سے اللہ کے رسول صلعم کو اطلاع کئے بغیر ان کی نماز جنازہ اور تدفین کردی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی اطلاع ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ ؓ پرسے کہا کہ اس کی اطلاع کیو ں نہیں دی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود اس خاتون کی مزار پر جاکر نماز جنازہ ادا فرمائی ۔مولانا نے کہا کہ آپس میں اتحاد و اتفاق کو قائم رکھیں اور اپنے دلوں میں بغض و عناد چغلی کو جگہ نہ دیں۔تمام اللہ کے بندے بھائی بھائی بن کر رہیں۔جامع مسجد کی تزئین نو کے کام میں حصہ لینے والے اورجلسہ میں بھی جس حیثیت سے بھی حصہ لیا ہے ، ان کے حق میں دعا فرمائی۔حافظ سیدعمر ہاشمی نے کہاکہ میلاد مصطفیٰؐ اللہ کی جانب سے تمام مخلوقات کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے۔
مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی خطیب جامع مسجد بیدر نے استقبالیہ خطاب میںکہا کہ مساجد کو پنچ وقتہ نمازوں سے آبادرکھیں ، بڑوںکی عزت کریں چھوٹوں سے شفقت کریں اورآپسی بھائی چارے کو قائم رکھے۔ جلسہ کی کاروائی کا آغاز حافظ و قاری محمد صابر نظامی کی قرأ ت کلام پاک سے ہوا۔مہمان ثنا خواں قاری الحاج محمد بن احمدباوزیرقادری شرفی حیدرآبادنے اپنے منفرد انداز میں دف پر نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سنانے کی سعادت حاصل کی ،حافظ محمد معین الدین نظامی،مولانا محمد کوثر رضا امام و خطیب جامع مسجد ریکلگی نے حمد و نعت کا نذرانہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی، مولانا حافظ وقاری محمد رفیق پٹیل نظامی فاضل جامعہ نظامیہ حیدرآبادنے نظامت کے فرائض بحسن و خوبی انجام دئے۔
قاضی سید حسام الدین عزیر قادری صدر قاضی بیدر،محمد جاوید احمد صدر جامع مسجد بیدر،سید منصور احمد قادری،سید سیف اللہ قادری بخاری ، محمد یوسف علی جمعدار ، سید کاظم پاشاہ قادری ،محمد فراست علی ایڈوکیٹ ،محمد عبدالصمدمظہر، محمد عبدالعزیز چندا، محمد نذیر احمد شرفی ،حافظ صدیق کمٹھانہ،سید محمد بخاری نرنہ سجادہ نشین، سید ضیاء الدین خطیب عیدگاہ ظہر آباد،محمد اقبال انجینئر،سید عامر اللہ حسینی مالک عامر میڈیکل ودیگر نے تمام مہمانوں کی شال وگلپوشی فرمائی۔ اہلیان و نوجوانان ریکلگی نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا اور انتظامات میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔ سلام وفاتحہ ومولانا کی خصوصی دعا کے بعد یہ روحانی جلسہ تکمیل پذیر ہوا ۔ اس بات کی اطلاع جناب عبدالصمدمنجووالا نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے