بیدر۔ یکم نومبر (پریس نوٹ): ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایاگیاہے کہ NJ بیوریجز،دراصل موڈبیدری(ضلع دکشن کنڑا) پر مبنی مشروبات کا ادارہ ہے جو K-ZEE کے برانڈ نام کے تحت سافٹ ڈرنکس اور پھلوں کے گودے پر مبنی جوس تیار کرتا ہے،جس نے مشروبات کی سپلائی اور تقسیم میں شاندار بڑھت حاصل کی ہے۔جس کی وجہ سے منگلور میں ایک حالیہ تقریب میں، صنعت کار مسٹر جے نیجل اور مسز شیوانی نے ایم ایل سی ایوان ڈی سوزا سے اپنی اس کمپنی کیلئے کاروباری ایوارڈ وصول کیا۔انھوں نے بتایاکہ ہماری کمپنی گذشتہ تین سال سے کام کر رہی ہے۔ہم مصنوعی طور پر تیار کردہ غیر الکوحل مشروبات تیار کرتے ہیں۔ K-ZEE برانڈ نام کے تحت پھلوں کے گودے پر مبنی مشروبات کایونٹ کرناٹک کے ضلع دکشن کنڑا کے موڈبیدری میں واقع ہے جب کہ ہبلی میں اس کا برانچ آفس ہے۔ ہم نے اپنے اختراعی مصنوعات اورعمدہ آئیڈیا کی وجہ سے مختصر وقت میں کامیابی حاصل کی ہے‘‘۔ مزید تفصیلات بتائی گئیں کہ کمپنی نے ’’ہماری سودیشی فِز‘‘ مہم کے ذریعہ دس لاکھ (ایک ملین )سے زیادہ صارفین تک پہنچ حاصل کی ہے۔ کمپنی نے اختراعی خیال کے تحت ہندوستان میں پہلی دفعہ5؍روپئے میںکلب سوڈا لانچ کیاہے۔ یونٹ نے احتیاط سے منتخب اجزاء اور وقت کی جانچ کی ترکیبیں استعمال کیں۔اس میں معیاری مصنوعات کی ایک رینج ہے۔ اس کا تمام خام مال اور اجزاء قدرتی ہیں۔ کمپنی دعویٰ کرتی ہیکہ وہ کمیت کے بجائے کیفیت یعنی کوالٹی کو اہمیت دیتی ہے۔ گاہکوں کی صحت کاخیال رکھاجاتاہے ۔ صد فیصد قدرتی طریقے استعمال کئے جاتے ہیں اور ہمارا برانڈ بھروسہ مند ہے۔ ہم نے ایوارڈ جیت کر بھی عوام کو یقین دلایاہے کہ کمپنی ایک عمدہ چیز پیش کررہی ہے۔یہ بات بھی زور دے کر کہی گئی کہ کمپنی کے پاس کرناٹک بھر میں 150+ ایجنسیوں کا مضبوط ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک ہے۔ری فریش ہونے کے لئے ہماری کمپنی کی مصنوعات پورے یقین کے ساتھ استعمال کی جاسکتی ہیں۔ رابطہ کے لئے موبائل نمبر 8088581374اور ای میل nj.beverages8@gmail.com بھی دستیاب ہے ۔
