بیدر۔ یکم نومبر (محمدیوسف رحیم بیدری): آئیے ہم اپنی ریاست کے سنہری ورثے کو یاد رکھیں اور کرناٹک کا حصہ ہونے پر فخر کریں۔ گورنمنٹ ہائیر پرایمری اردو اسکول آلدکٹی کے میر معلم عبدالکریم پی محسن نے یہ بات کہی۔آگے بتایاکہ کنڑا راجیوتسوا ایک ایسا دن ہے جب ہمیں کنڑ کے تحفظ اور اس کی آبیاری کے لیے خود کو وقف کرنا چاہیے، جس میں ہمارے لوگ، زبان، ثقافت، زمین اور پانی شامل ہیں۔ کنڑ مضمون کی استانی اسماء بانو سی نے کہا کہ کنڑ کے لیے محبت اور فکر صرف آج تک محدود نہیں رہنا چاہیے، بلکہ ہماری تمام زندگی کے لیے ہو۔ بزبان قومی شاعر کوویمپو’’آپ جہاں کہیں بھی ہوں، جو کچھ بھی ہو، آپ ہمیشہ کنڑ ہی رہیں گے۔ کنڑ سچ ہے، کنڑ ابدی ہے‘‘  تمام کناڑیگاوں اور کنڑ ناڈو کے لوگوں کو کنڑ راجیوتسو مبارک ہو۔کنڑ ہماری اور آپ کی سانسوں میں رہے۔ آئیے ہم سب فخر سے کہنے دیں کہ ہم کنڑیگا ہیں۔ انگریزی زبان کی ٹیچر کویتا کے ایس نے کنڑا زبان کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔ معلم ہدایت اللہ اے ملا نے نظامت کے فرائض انجام دئے جبکہ بی بی عائشہ جی عطار معلمہ نے سب کو مبارکباد دی۔
جلسہ کے اختتام پر تمام بچوں کو گرما گرم کھانا پیش کیا گیا۔جناب خواجہ فریدالدین انعامدار نے بتایاکہ اس بات کی اطلاع جناب عبدالکریم پی محسن میر معلم گورنمنٹ ہائر پرائمری اردو سکول آلدکٹی تحصیل و ضلع ہاویری کرناٹک نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے