میرؔبیدری ۔ بیدر،کرناٹک
مجھے اس عشق کی ملے جزا کوئی
رہے دن اور رات رابطہ کوئی
یہ رونا جان کھاتا جارہاہے یار
محبتوں میں کیا نہیں لٹا کوئی
عذاب جیسا ماضی یاد آگیا
وہی ہے آئی شام ، تھا لٹاکوئی
جو اُس کے جانے سے ملول تم ہوپر
جہاں میں رہتا بھی نہیں سدا کوئی
سلام آپؐ پر، اکیلے آپؐ ہیں
اے مصطفی ﷺ، نہیں ہے مصطفی کوئی
نِکات میرے ہیں پرے سمجھ سے ، پھر
ہے آدمی سا آدمی بتا کوئی
ہزار دفعہ ہو سلام اسکو میرؔ
اگر یہاں غرور سے بچا کوئی
