أنس ویلفیر ٹرسٹ کی جانب سے قومی یوم تعلیم پر مولانا آزاد کو خراج عقیدت

لکھنؤ: ملک بھر میں مولانا ابوالکلام آزاد کا یومِ پیدائش جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ مولانا آزاد، جو نہ صرف ایک عظیم مفکر، مصلحِ قوم، اور مجاہدِ آزادی تھے بلکہ بھارت کے پہلے وزیرِ تعلیم کے طور پر انہوں نے قوم کی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کیا۔ ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے۔ أنس ویلفیر ٹرسٹ کی جانب سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جن میں ان کے افکار اور تعلیمی وژن پر روشنی ڈالی گئی۔

 مولانا آزاد نے ہمیشہ کہا کہ “تعلیم انسان کی آزادی کی کنجی ہے”۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے آزادی کے فوراً بعد ملک میں تعلیمی نظام کی بنیاد مضبوط کرنے پر خصوصی توجہ دی۔ ان کی قیادت میں یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (UGC) اور آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (AICTE) جیسے ادارے قائم ہوئے۔

مولانا کا یہ یقین تھا کہ اگر قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو تعلیم کو اولین ترجیح دینا ہوگی۔ ان کی یہی سوچ آج بھارت کے تعلیمی نظام کی اساس ہے۔

اس موقع پر سماجی رہنما أنس ویلفیر ٹرسٹ کے صدر حافظ عبیدالرحمن حسینی نے کہا کہ “مولانا آزاد نے جو چراغ علم جلایا تھا، وہ آج بھی ہماری راہوں کو روشن کر رہا ہے۔ ہمیں ان کے نظریات کو عملی زندگی میں اپنانا چاہیے تاکہ نئی نسل تعلیم یافتہ اور باشعور بنے۔”

مولانا آزاد کی زندگی قربانی، علم، اور خدمت کا حسین امتزاج تھی۔ وہ بلاشبہ ان رہنماؤں میں سے ہیں جنہوں نے قوم کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر علم و آگہی کی روشنی میں لانے کا کام کیا۔

خراجِ عقیدت کے طور پر آج بھی ہر تعلیمی ادارے میں ان کی تصویر صرف ایک دیوار پر نہیں بلکہ دلوں میں زندہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے