از: الطاف آمبوری
شام کے وقت میاں صاحب دفتر سے تھکے ہارے گھر پہنچے۔
دروازہ کھولا تو بیگم سامنے کھڑی تھیں
چہرے پر مسکراہٹ کم اور سوالات زیادہ۔
"کہاں رہ گئے تھے؟ دفتر تو پانچ بجے بند ہو جاتا ہے!”
میاں نے پسینہ صاف کرتے ہوئے کہا،
"جی وہ… ٹریفک بہت تھا۔”
بیگم نے فوراً جواب دیا،
"ٹریفک تھا یا کیفے؟”
میاں نے دل ہی دل میں سوچا، ‘ کاش دفتر میں حاضری کے ساتھ واپسی کا ثبوت بھی ملتا۔‘
بیگم بولیں،
"چلو، آج میں نے تمہاری پسند کا کھانا بنایا ہے۔”
میاں کے چہرے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
"واہ! کیا بنایا ہے بیگم؟”
بیگم بولیں،
"کریلے کی سبزی!”
میاں نے زبردستی مسکرا کر کہا،
"بس یہی تو میری پسند ہے!”
بیگم نے فخریہ کہا،
"پتہ تھا تم یہی کہو گے، تم بہت سمجھدار ہو۔”
میاں نے دل ہی دل میں کہا،
‘سمجھدار تو ہوں، مگر زندگی بھی سزا دار لگتی ہے۔‘
Post Views: 328
