ظہیرآباد 2/ جنوری(مشرقی آوازجدید): بلدیہ کوہیر دکن کے سینئر قائد محمد فاروق نے سینکڑوں پارٹی قائدین کے ہمراہ بلدی انتخابات میں وارڈ نمبر 6 سلطان واڑی سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔اس موقع پر محمد فاروق مجلس نے کہا کہ منتخب ھوکر آنے پر وارڈ میں بنیادی مسائل پینے کا پانی، نل ،نالیوں کی صفائی، سڑکیں، اسٹریٹ لائٹس جیسے دیگر ترقیاتی کاموں کو انجام دونگا۔آخر میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔ اس موقع پر محمد رفیع صدرمجلس کوہیر سوامی یادو کارپوریٹر محمد معین ۔محمدبار ۔محمد شمس الدین۔محمدجوادبیگ اور مجلس قائدین کی کثیر تعداد میں موجود تھی۔۔۔
