(رمضان اسپیشل)

(عبدالمبین منصوری)

سدھارتھ نگر

رمضان المبارک کے دوران مسلمان پورے مہینے کے لئے پوری تیاری کے ساتھ اپنے ایک خدا کی عبادت کرتے ہیں۔ دن میں روزہ رکھنا اورپانچ وقت کی نماز کے ساتھ ساتھ شب میں نماز تراویح کا اہتمام کرنا اور قرآن مجید کی تلاوت کرنا یہ سب اس بابرکت اور مقدس مہینے کا حصہ ہیں۔ رمضان المبارک کا ہر لمحہ مسلمانوں کے لیے قیمتی  ہوتاہے۔
چونکہ قرآن مجید رمضان المبارک کے با برکت مہینے میں نازل ہوا تھا اس لیے اس مہینے میں نماز تراویح کے دوران کم از کم ایک قرآن کی تلاوت مکمل کی جاتی ہے۔ رمضان المبارک کے اس مقدس اور بابرکت مہینے میں نماز تراویح کے دوران قرآن مجید کی تلاوت کرنا اور سننا سنت ہے۔
نماز تراویح کے دوران دوسرے دنوں کی بنسبت زیادہ مسلمان جن میں مرد اور بچے بھی شامل رہتے ہیں مساجد میں جمع ہوتے ہیں۔ میڈیکل سائنس نے نماز تراویح پڑھنے کو لے کر جسم میں حیرت انگیز فوائد بتا ئے ہیں۔
 نماز تراویح پڑھنے سے قوت و توانائی میں اضافہ ہوتا ہے اور سستی کم ہوتی ہے۔ پورے دن کے روزے رکھنے کے بعدافطاری میں تمام کھانے پینےکی چیزیں کھانے اور بھر پیٹ پانی پینے سے آدمی شکم سیر ہو جاتا ہے۔اس دوران نماز کے ارکان رکوع، سجود، قیام وغیرہ کرنے سے ذہنی تناؤ اور افسردگی کم ہوتی ہے اور کیلوری بنانے میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ یہ جسم کے نظام انہضام کو منظم کرتا ہےکیونکہ جسم کے اعضاء کی باقاعدہ حرکت خون کو رگوں میں آسانی سے رواں دواں کرتی ہے۔اس طرح سائنسدانوں نے نماز تراویح کی اہمیت کو ثابت کیا ہے۔
نماز میں جب پیشانی زمین کو چھوتی ہے تو یہ برقی مقناطیسی چارجز کو ختم کر دیتی ہے۔آج کل لوگ فٹنس کی مشق کرنے یا وزن کم کرنے کے لیے ہیلتھ کلبوں اور جموں میں پیسہ اور پسینہ بہانےجاتے ہیں، لیکن نماز تراویح اس سے بہتر ہے۔ یہ جسمانی وزن کو کم کرتا ہے، جسمانی فٹنس کو بہتر بناتا ہے اور پیٹ کے پٹھوں یعنی مسلز کو مضبوط کرتا ہے اور سینے کو  چوڑا کرتا ہے۔کیونکہ جسم کے اعضاء کی حرکت چربی کو کم کرتی ہے۔ذیابیطس کے مریضوں کو افتاری یا کھانےکے بعد تراویح کی نماز ادا کرنے کی ضرورت اور ان کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے کیونکہ وہ ہائی بلڈ شوگر کا شکارہوتے ہیں۔ نماز تراویح کے دوران تقریباً ایک چوتھائی گھنٹے تک نماز میں سیدھے کھڑےرہنے سےسینے کے پٹھوں کو چوڑا اور مظبوط کرنے اور سانس لینے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے