الفاروق پبلک اسکول میں منعقدہ تقریب سے ذاکر حسین کا اظہار خیال

اعظم گڈھ،26 مارچ (نامہ نگار): الفلاح فائونڈیشن(بلڈ ڈونیٹ گروپ) کی خون عطیہ مہم سے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بڑے،بزرگوں کو بھی جڑنا چاہیے۔ کسی بھی مریض کو بلا تفریق وقت پر مفت خون کی فراہمی کو یقینی بنانا ہی الفلاح کا مقصد ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار خون عطیہ تحریک کے روح رواں اور الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے بانی ذاکر حسین نے الفاروق پبلک اسکول مہذب پور،اعظم گڑھ میں منعقدہ تعلیمی کانفرنس میں کیا۔اس موقع پر ذاکر حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ سرائے میر ،سنجرپور اطراف میں ایک بلڈ بینک کے قیام کی سخت ضرورت ہے۔انہوں نے شرکاء سے خون عطیہ کرنے اور الفلاح کی مہم سے جڑنے کی اپیل کی۔

منعقدہ پروگرام میں الفلاح فائونڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) ضلع اعظم گڑھ کے جنرل سیکریٹری معاذ سنجری کو الفلاح اور عوام کیلئے پیش کی گئی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ الفلاح فائونڈیشن نے الفاروق پبلک اسکول کے مینیجر ڈاکٹر ذیشان اور سمیع اللہ اصلاحی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس موقع پر الفلاح بلڈ گروپ کے نعمان سنجری، محمد شارق خداداپور، پرویز حامد، محمد ذاکر سیدھا، احسن مستقیمی اور غفران رفیقی اصلاحی سمیت دیگر معزز افراد موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے