ذوالقرنین احمد
چکھلی ضلع بلڈانہ 19 مارچ: بلڈانہ ضلع کے عازمین حج کے لیے امسال تربیتی نشست کا انعقاد 19 اپریل بروز اتوار فضا فنکشن ہال چکھلی میں کیا گیا۔ صبح 11 بجے پہلی نشست کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعتیہ کلام سے ہوا محمد علی خان اور محمد یعقوب نے بہترین انداز میں نعت شریف پیش کی،اورنگ آباد سے مدعو کیے گئے خادمین حجاج کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی، مقرر خصوصی الحاج ساجد انور صاحب نے عازمین حج کو حج کی روانگی سے قبل حقوق العباد کی ادائیگی کی طرف توجہ دلائی حقوق اللہ کی ادائیگی میں کمی ہو تو اللہ تعالی اپنے فضل سے معاف کر دے گا لیکن حقوق العباد کو اللہ معاف نہیں کریگا اسی لیے قرضوں کی ادائیگی قطع تعلقی کو ختم کرنے پر زور دیا، حج پر جانے سے قبل شہر بھرمیں دعوت وغیرہ جیسے غیر شرعی عمل کی سخت مزمت کی حج کیلئے احرام باندھنے عمرہ کی ادائیگی کے فرائض،واجبات دم کب لازم آتا ہے احرام کیسے ہونا چاہیے کیسے باندھنا چاہیے طواف کہاں سے شروع ہوتا ہے صفا و مروہ کے درمیان چکر لگانے شیطان کو کنکریاں مارنے حلق کرنے قربانی کرنے وغیرہ کی معلومات بہت ہی مؤثر انداز میں پیش کی۔ محمد اکبر قادری صاحب نے عازمین حج کوسفر کی تیاری حج کے نصاب کے بارے میں معلومات دی عازمین کو پیدل چلنے کی مشق کرنے، وضو، نماز،غسل، نماز جنازہ کا طریقہ سیکھنے کیلئے کہاں، ہر عازمین کو اپنے ساتھ ۲۲ کلو کے دو بیگ اور ۱۰ کلو کا ایک بیگ رکھنے کی اجازت ہوتی ہے کہ بارے میں معلومات دی ۴۲ دن کے سفر میں ۲۶ یا ۲۷ روز مکہ مکرمہ ۵ یا ۶ دن ارکان حج ۸ دن مدینہ منورہ میں اور دو روز ہوائی جہاز کے سفر کے بارے معلومات فراہم کی۔عازمین حجاج کے لیے حج کے دوران ضروری اینڈرائیڈ موبائل ایپ جس میں نسک ایپ، ایمو، وغیرہ کو اپنے موبائل میں ڈاؤن لوڈ کرنے کی تاکید کی۔ ضروری ادویات وغیرہ اپنے ساتھ رکھنے کی تاکید کی۔ اکبر قادری صاحب نے عازمین حج سے لی گئی رقم کی تفصیلات پیش کی کہ رہنے کا خرچ ائیر کنڈیشن خیمہ کا پیسہ، بس سروسز لگیج پہنچانے کا خرچہ میٹرو سروس کا سفر وغیرہ کے بارے میں معلومات فراہم کی۔
ضلع بھر سے تقریباً 200 عازمین حج نے نشست میں شرکت فرما کر استفادہ حاصل کیا۔ نشست کا اختتام مولانا آصف علی شاہ کے دعائیہ کلمات سے ہوا اس تربیتی نشست کا اہتمام انجمن خاکساران حرم کمیٹی چکھلی کی جانب سے کیا گیا نشست کو کامیاب بنانے میں الحاج محسن خان، فقیرہ سیٹھ قریشی، فاروق سیٹھ ، شاہنواز بھائی، مولانا آصف علی صاحب، اکبر بھائی، جاوید بھائی، شبیر بھائی قریشی، شیخ الطاف باغبان، شفیق بھائی وسیم بھائی ،اقبال سیٹھ باغبان وغیرہ نے بے لوث خدمات انجام دیں۔

