جناب پیر خلیق احمد صابر صاحب جنرل سکریٹری  جمعیۃ علماء ریاست تلنگانہ کی شرکت و خطاب

 نظام آباد 19/اپریل(مشرقی  آواز جدید): جمعیت علماء ضلع نظام آباد کے زیرِ اہتمام منعقدہ سہ ماہی مشاورتی اجلاس نہایت ہی بامقصد اور نتیجہ خیز ثابت ہوا۔
اجلاس کا آغاز حافظ عبدالولی مظہری کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔
اسکے بعد حافظ افسر مظہری صدر جمعیتہ علماء بودھن نے نعت شریف پیش کی اجلاس کے اغراض ومقاصد اور سہ ماہی رپورٹ حضرت مولانا سید سمیع اللہ صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد نے پیش کی اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے اجلاس میں ریاستی جنرل سیکریٹری جناب حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب کی  شرکت نے پروگرام کو مزید وقار بخشا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے ملتِ اسلامیہ کو درپیش عصری چیلنجز اور حساس مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب نے سب سے پہلے ملک میں بڑھتی ہوئی ہیٹ اسپیچ (نفرت انگیز تقاریر) پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کے سدِ باب کے لیے منظم اور سنجیدہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں امن و امان اور باہمی ہم آہنگی کے قیام کے لیے نفرت آمیز بیانیے کا خاتمہ ناگزیر ہے، اور اس سلسلے میں علماء و دانشوران کو آگے بڑھ کر مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔
مزید برآں، انہوں نے اس بات پر بھی گہری فکر مندی ظاہر کی کہ مسلمانوں کے معمولی اور جائز اعمال کو بھی مختلف ناموں سے "جہاد” سے جوڑا جا رہا ہے، جیسے کہ "لو جہاد”، "فوڈ جہاد”، "اسکول جہاد” اور "ووٹ جہاد” وغیرہ۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ اصطلاحات محض غلط فہمی اور تعصب پر مبنی ہیں، جن کا مقصد معاشرے میں بداعتمادی اور نفرت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے ان بے بنیاد پروپیگنڈوں کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمتِ عملی اپنانے پر زور دیا۔
اپنے خطاب میں انہوں نے سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی طرف بھی توجہ دلائی اور کہا کہ فرقہ پرست طاقتیں اس پلیٹ فارم کا غلط استعمال کر کے جھوٹ اور گمراہ کن معلومات پھیلا رہی ہیں۔ ایسے میں ضروری ہے کہ باشعور افراد آگے آئیں اور سچائی کو مدلل اور مہذب انداز میں پیش کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کام کسی ایک فرد کے بس کی بات نہیں، بلکہ اجتماعی کوششوں سے ہی مثبت نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
اجلاس کے دوران ضلع کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ تحریری شکل میں بھی پیش کی گئی، جسے ریاستی جنرل سیکریٹری نے سراہتے ہوئے ذمہ داران کی محنت اور اخلاص کی تعریف کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ دینی و سماجی خدمات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
آخر میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ جمعیت علماء ضلع نظام آباد ملت کے تحفظ، سماجی ہم آہنگی کے فروغ اور حق و صداقت کی ترویج کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، اور موجودہ چیلنجز کا مقابلہ حکمت، صبر اور اتحاد کے ساتھ کیا جائے گا۔ اسی مشاورتی اجلاس میں آئیندہ کے لائحہ عمل کو طئے کیا گیا۔ جسمیں قابل ذکر سدبھونا منچ یس آئ آر سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف کی جانے والی سازشوں کی روک تھام پر توجہ  پر کام کرنے کے تجاویز پیش کی گئی۔
اجلاس کے آخر میں تمام افراد کی جانب سے حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب ودیگر مہمانوں کی شال پوشی کی گئی۔
اس موقع پر  مفتی رفیق ذاکر قاسمی صدر جمعیۃ علماء آرمور پرکٹ مفتی عبدالماجد قاسمی صدر جمعیۃ علماء چندور ورنی مولانا صابر مفتاحی ویلپور
مولانا اسماعیل عارفی، مفتی شیخ محمود قاسمی صدر جمعیۃ علماء شعبہ اصلاح معاشرہ ضلع نظام آباد  حافظ عتیق سیکرٹری جمعیتہ علماء ضلع نظام آبا د۔  نصیر الدین صاحب لکچرر نائب صدر جمعیۃ علماء۔ افضل الدین صاحب جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء۔عنایت علی افروز صاحب خازن جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد۔ جناب عبدالقدوس  سینر لیٹر کانگریس ضیا ء بھائی کانگریس۔ اشفاق احمد پاپا خان  مولانا عبدالناصر  آرگینایزر جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد، حافظ عقیل انجینیر عبداللہ انجینیر  مولانا محمد بن خالد مولانا سید ثناء اللہ مولانا واصف ایوبی حافظ ابراہیم اشاعتی حافظ عامر پٹیل، جنید احمد خلیل ودیگر موجود تھے۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے