سوائچ پار/سنت کبیر نگر(پریس ریلیز): دارالعلوم احمدیہ برکاتیہ، پچھم محلہ سوائچ پار، پوسٹ بلرائی، ضلع سنت کبیر نگر کے وسیع و عریض صحن میں 7 ذوالحجہ 1447ھ مطابق 25 مئی 2026ء بروز دوشنبہ بعد نمازِ عشاء ایک عظیم الشان اور روح پرور دینی وعلمی اجلاس بعنوان "مختارِ دو عالم کانفرنس و جلسۂ دستاربندی” نہایت تزک و احتشام اور عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوگا۔
اس بابرکت جلسہ کی سرپرستی پیرِ طریقت، رہبرِ شریعت حضرت مولانا سید شاہ حسنین میاں صاحب محمدی (سجادہ نشین خانقاہ خلیل پور، جھوسی شریف، الہ آباد) فرمائیں گے، جبکہ صدارت کے فرائض معروف عالمِ دین، ماہرِ علوم و فنون حضرت علامہ مولانا الحاج مفتی ساجد علی صاحب مصباحی (استاذ و مفتی جامعہ اشرفیہ مبارکپور) انجام دیں گے۔
جلسہ میں ملک کے ممتاز علماء و خطباء اپنے علمی و فکری خطابات سے سامعین کے قلوب کو منور کریں گے، جن میں بالخصوص عمدۃ الواعظین حضرت علامہ مولانا فیضان رضا صاحب جمالی (سربراہ اعلیٰ الجامعۃ النوریہ پچپڑوا، بلرامپور) اور خطیبِ اہلسنت، مفکرِ اسلام حضرت علامہ مولانا جلال الدین صاحب مصباحی (دارالعلوم مخدوم اشرف، درگاہ رسول پور، کچھوچھہ شریف) شامل ہیں۔ افتتاحی خطاب جامعہ اشرفیہ مبارکپور کے ہونہار طالب علم مولوی احسن القادری صاحب پیش کریں گے۔
نعتیہ محفل کو مزید نورانیت و روحانیت بخشنے کے لیے ممتاز شعراء و نعت خواں حضرات بھی شریک ہوں گے، جن میں شاعرِ اسلام جناب محمد سہراب صاحب قادری (کچھوچھہ شریف)، شاہکارِ ترنم جناب دانش چھپراوی صاحب، اور بلبلِ باغِ مدینہ جناب محمد سمیر رضا صاحب الہ آبادی قابلِ ذکر ہیں۔ ابتدائی نعت خوانی کا شرف جامعہ اشرفیہ کے خوش الحان طالب علم مولوی معین اشرف صاحب قادری حاصل کریں گے، جبکہ خصوصی تلاوتِ کلامِ پاک حضرت حافظ و قاری عبدالعزیز صاحب قادری فرمائیں گے۔
یہ عظیم الشان جلسہ نقیبِ اہلسنت حضرت مولانا محمد ہارون صاحب علیمی کی پُراثر نظامت، حضرت مولانا محمد رضوان صاحب علیمی مصباحی کی معاونت، اور حضرت حافظ و قاری اسرار احمد صاحب تنویری کی نگرانی میں منعقد ہوگا۔
دارالعلوم احمدیہ برکاتیہ و جامعۃ البنات البرکاتیہ کے بانی و مہتمم، مکارم الاخلاق حضرت مولانا اختر القادری صاحب نے بتایا کہ دارالعلوم احمدیہ برکاتیہ کے اساتذۂ کرام بالخصوص حضرت مولانا شاہد رضا صاحب مصباحی، حضرت مولانا سلام الدین صاحب مصباحی، عالی جناب ماسٹر محمد کلیم صاحب اور ماسٹر محمد سعید صاحب کی کاوشوں سے یہ پروگرام نہایت وسیع پیمانے پر منعقد کیا جا رہا ہے۔
ادارہ کے ذمہ داران و اراکین نے قرب و جوار کے تمام مسلمانانِ اہلِ سنت سے پُرزور اپیل کی ہے کہ اس بابرکت اور ایمان افروز دینی پروگرام میں کثیر تعداد میں شرکت فرما کر علم و عمل کی برکتیں حاصل کریں اور جلسہ کو کامیاب بنائیں۔
مذکورہ اطلاع دارالعلوم انوارِمصطفیٰ سہلاؤ شریف،باڑمیر،راجستھان کے ناظم تعلیمات ادیب شہیر حضرت مولانا محمد شمیم احمد صاحب نوری مصباحی نے پریس ریلیز کے ذریعہ دیا-
