واحسراتا *****
افسوس صد افسوس کہ —– حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ و الرضوان کے چمن کا مہکتا ہوا وہ پھول رات کی تاریکی میں آخر مرجھا گیا جو اپنی بھینی بھینی خوشبو سے ایک عالم کو اب تک مہکاتا رہا،
انا للہ وانا الیہ راجعون
وہ خوشبو کوئی اور نہ تھی بلکہ وہ خوشبو باغ فردوس الجامعۃ الاشرفیہ مبارکپور کے مؤقر استاذ کی شکل میں حضرت علامہ مولانا محمد مبارک حسین مصباحی علیہ الرحمہ کی تھی جس کی خوشبو سے ان کے مداح ہمیشہ کے لیے محروم ہوگئے
حضرت موصوف کے چاہنے والے اس بھینی خوشبو کو ان کی تحریروں میں صرف محسوس ہی نہیں کریں گے بلکہ ان کی خوشبو دار تحریروں سے اپنے مشام جاں کو ہمیشہ معطر کرتے رہیں گے،
وہ خوشبو کوئی اور نہ تھی بلکہ وہ خوشبو ماہنامہ اشرفیہ مبارکپور کے مدیر اعلیٰ حضرت مولانا محمد مبارک حسین مصباحی علیہ الرحمہ کی شکل میں تھی ان کی تحریریں فکر اعلیٰ حضرت کی روشنی میں ایسی مؤثر ہوا کرتی تھیں کہ جس کے سبب ہر پڑھے لکھے شخص کے مطالعے کے میز پر ماہنامہ اشرفیہ مبارکپور لوگوں کو نظر آتا رہا،
وہ خوشبو کوئی اور نہ تھی بلکہ وہ خوشبو محافظ اشرفیہ حضور عزیز ملت کے داماد کی شکل میں حضرت مولانا محمد مبارک حسین مصباحی علیہ الرحمہ کی تھی جو اپنے علم و عمل سے پیغام اعلیٰ حضرت و پیغام حافظ ملت کو گھر گھر پہونچانے میں شب و روز ایک کیے ہوئے تھے،
وہ خوشبو کوئی اور نہ تھی بلکہ وہ خوشبو تنظیم ابنائے اشرفیہ مبارکپور کی جان اور روح بن کر جملہ مصباحی برادران کو ایک لڑی میں پرو کر انہیں منظم کرکے حافظ ملت علیہ الرحمہ و الرضوان کے مشن اور اساتذۂ اشرفیہ مبارکپور کے کردار و عمل کو عالم اسلام میں روشناس کرانے میں اپنی حیات کا ہر لمحہ وقف کر رکھا تھا،
مبارک ہو، اے جانے والے مبارک حسین،
آپ کی عظمتوں کو سلام،
ایسا لگتا ہے کہ اسرارالحق مجاز ردولوی نے غالباً یہ شعر ایسی ہی علمی شخصیت یعنی حضرت علامہ مولانا محمد مبارک حسین مصباحی علیہ الرحمہ کے لیے ہی کہا تھا کہ
ہمارے بعد رہے گا اندھیرا محفل میں
بہت چراغ جلاؤ گے روشنی کے لیے
خاکسار حضرت علامہ مولانا محمد مبارک حسین مصباحی علیہ الرحمہ کے انتقال پر ملال پر نہایت ہی رنج و غم کے ساتھ بطور خاص حضور عزیز ملت اور حضرت نعیم ملت عزیزی صاحبان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے حضرت موصوف علیہ الرحمہ کے اہل خانہ کے ساتھ دکھ کی اس کھڑی اور رنج و غم کے اس عالم میں برابر شریک ہے اور دعا گو بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے محبوب ﷺ کے صدقے حضرت مولانا محمد مبارک حسین مصباحی علیہ الرحمہ کی بے حساب وکتاب مغفرت فرمائے ان کی تمام تر دینی خدمات کو قبول و مقبول فرما کر انہیں ہر لمحہ اور ہر کروٹ جنت نصیب فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر و شکر کی توفیق بخشے، آمین بجاہ سید المرسلینﷺ
شریکِ غم بچشم نم،
قاری رئیس احمد خان
چرہ محمد پور فیض آباد
ضلع ایودھیا یوپی انڈیا
