سدھارتھ نگر۔
یومِ صحافت کے موقع پر گذشتہ شب ڈاکٹر جاوید کمال کی رہائش گاہ پر سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن "نئی آواز” کے بینر تلے ایک شعری نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شاعروں اور ادیبوں نے شرکت کیا۔
شعری نشست کے آغاز سے قبل یوم صحافت کے حوالے سے ایک مباحثہ بھی ہوا۔ جس میں شاعر نجمی کمال گونڈوی نے یومِ صحافت کے موقعے پر تفصیلی گفتگو پیش کیا۔ انہوں نے واضح طور پر کہاکہ ہر صحافی معاشرے کا آئینہ ہوتا ہے جو عام لوگوں کو اپنے قلم اور صحافت سے سماجی اور انقلابی مہم سے عالم انسانیت کو بڑے ہی صاف اور شفاف طریقے سےروبرو کراتا ہے ۔ جس میں عوام کو اس کی عکاسی صاف نظر آتی ہے۔
اس کے بعد شعری نشست کا آغاز نجمی کمال گونڈوی کی نعت پاک سے ہوا۔
اس کے بعد سنگھ شیل جھلک، امجد رحمانی، شیو ساگر سحر، فراز احمد، ڈاکٹر فضل الرحمان، شاداب شبیری، ریاض قاصد، ڈاکٹر جاوید کمال اور نجمی کمال گونڈوی نے انے اپنے اشعار سے سامعین کو دیر شب تک محظوظ کرتے رہے۔
نشست کی صدارت نجمی کمال گونڈوی نے کیا مہمان خصوصی کے طور فراز احمد کی موجودگی رہی۔ نظامت ڈاکٹر جاوید کمال نے کیا۔
