حضرت سید شاہ اسماعیل قادری رحمۃ اللہ علیہ گھوڑواڑی شریف کاعرس شریف 

منااکھیلی-10/جون(عبدالقدیر لشکری): ریاست کرناٹک کا ضلع بیدر تاریخی اور روحانی اعتبار سے ہمیشہ ہی صوفیائے کرام کا مسکن رہا ہے۔ اسی پاکیزہ سرزمین پر ہمناآباد تعلقہ کا ایک دیہات گھوڑواڑی شریف اپنی روحانی برکات کی وجہ سے ملک بھر میں مشہور ہے۔ یہ بستی نویں صدی ہجری کے عظیم صوفی بزرگ اور ولیِ کامل حضرت سید شاہ اسماعیل قادری رحمۃ اللہ علیہ کا گویا آستانہ ہے جہاں روزانہ سینکڑوں عقیدت مند اپنے دلوں کی مرادیں لے کر آتے ہیں اور فیضیاب ہو کر جاتے ہیں۔حضرت اسماعیل شاہ قادری درگاہ شریف کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ یہ صرف مسلمانوں کا ہی نہیں، بلکہ ہند کی مشترکہ گنگا جمنی تہذیب کا ایک انمول شاہکار ہے ۔ یہاں ذات پات، مذہب اور نسل کی تفریق کے بغیر ہر طبقے کے لوگ، جن میں غیر مسلم بھائیوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے، انتہائی عقیدت کے ساتھ حاضری دیتے ہیں۔ درگاہ کا پرسکون ماحول اور سحر انگیز روحانیت زائرین کے ذہنی و قلبی سکون کا باعث بنتی ہے۔ امسال حضرت سید شاہ اسماعیل قادری رحمۃ اللہ علیہ کا 565واں سالانہ عرسِ مبارک انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔  29 ذی الحجہ 1447ھ مطابق 16 جون 2026ء، بروز منگل بعد نمازِ عشاء قدیم متولیان کے مکان سے درگاہ شریف  سے روایتی صندل مبارک کا جلوس برآمد ہوگا۔یکم محرم الحرام 1448ھ مطابق 17 جون 2026ء، بروز بدھ بعد نمازِ عصر جھیلہ مبارک اور بعد نماز مغرب چراغاں کی تقریب ہوگی۔ 2؍ محرم الحرام 1448ھ مطابق 18 جون2026ء، بروز جمعرات بہ وقتِ صبح 10 بجے زائرین کے لیے خصوصی زیارت کا اہتمام ہوگا۔
عرس کے موقع پر روحانی فیض کے ساتھ ساتھ سماع کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ 17 ؍جون 2026ء بعدنماز عصر جھیلہ مبارک ، بعد مغرب چراغاں اور جلسہ سیرت حضرت معز منعقد ہوگا ۔ بعدجلسہ محفل سماع (قوالی) کی جانے کی اطلاع ہے۔ جس میں اویس زاہد نازاں قوال معروف کلام پیش کریں گے۔ پروگرام کی سرپرستی حافظ سید محمد علی الحسینی قبلہ سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ اور چیرمین وقف بورڈ کرناٹکا اسٹیٹ اور دیگر کریں گے۔ زائرین کی سہولت اور عرس کے پرامن انعقاد کے لیے درگاہ حضرت سید اسماعیل شاہ قادری چیریٹیبل ٹرسٹ اور متولیان،خادمین،مجاورین اور دیگر ذمداران جس میں جناب غلام دستگیر ملا (صدر)، جناب قادر میاں رمضان (نائب صدر)، جناب محمد عبد الشاکر (جنرل سکریٹری)، زائرین کسی بھی قسم کی معلومات یا رہنمائی کے لیے ٹرسٹ کے دفتری نمبر 7411551638 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔یہ بھی کہاگیاہے کہ عرس مبارک کی تقریب میں عام وخاص تناول طعام کا انتظام رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے