مسلم چوک بیدر کو خوب صورت گارڈن میں بدل دیاگیا
بیدر۔ 9؍ جون 2026(پریس ریلیز): جماعت اسلامی ہند، بیدر کی جانب سے عالمی یومِ ماحولیات (World Environment Day) کے موقع پر ’’بہتر ماحول، بہتر مستقبل‘‘ کے عنوان سے ماحولیات کے تحفظ، صفائیِ شہر و گاؤں اور شجرکاری کے فروغ کے لیے مختلف سرگرمیوں کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔اس سلسلے میں جماعت اسلامی ہند بیدر کے ذمہ داران نے سٹی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر جناب مکل جین (IAS) سے ملاقات کر کے مسلم چوک، نزد مغل گارڈن میں طویل عرصہ سے جمع کچرے کے ڈھیروں کی صفائی، شجرکاری اور صفائی کے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔کمشنر کی ہدایت پرکارپوریشن کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ مقام کی صفائی کا کام انجام دیا۔10بڑے درخت لگائے گئے ۔ بیٹھنے کے لئے سمنٹ کے صوفوں کامستقل اہتمام کیاگیا۔کچر الے جانے والی گاڑی کا گذشتہ تین دِن سے انتظام کیا۔ جماعت اسلامی ہند بیدر کی جانب سے 7؍ جون 2026 کو بذریعہ سوشل میڈیا عوام میں گھر گھر رابطہ مہم چلائی گئی جس کے ذریعے عوام کو ماحولیات کے تحفظ، صفائی کی اہمیت اور شجرکاری کے بارے میں بیدار کیا گیا۔اس ضمن میں JIHکرناٹک کی جانب سے اردو ،اور کنڑا زبانوں میں کتابچے اور ہینڈبلس تقسیم کئے گئے۔ 8 ؍جون 2026 کو سی ایم سی بلدیہ کے تعاون سے مسلم چوک کے پاس مکمل صفائی کی گئی ۔ وہاں سے پلاسٹک بیگوں کا ڈھیر ہٹایا گیا۔ مزید برآں اس مقام کو دوبارہ گندگی کا گڑھ بننے سے روکنے کے لیے نگرانی کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا۔جماعت اسلامی ہند کی دعوت پر کمشنر مسٹرمکل جین نے مسلم چوک کادورہ کیا۔ اسی طرح وارڈ نمبر 5کے کارپوریٹرسید سعود ،وارڈ نمبر 6کے کارپوریٹر کے نمائندے جناب محمد سمیرالدین اور محمد وسیم الدین عرف بابا، کارپوریٹر محمد محسن(نامزد) ، ائمہ مساجد ، علمائے کرام ، معززین شہر ، مردو خواتین مسلم چوک آکر جماعت کے ذمہ داران سے ملاقات کی ۔ اور اپنابھرپور تعاون پیش کیا اورجماعت کی اس کوشش کوخوب سراہا۔ 9 ؍جون 2026 کو اسی مقام پر شجرکاری کی گئی، جس میں مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے اور ان کی حفاظت کے لیے ذمہ دار نصب کیے گئے تاکہ مستقبل میں یہ مقام سرسبز و شاداب ماحول کا نمونہ بن سکے۔اس مہم میں HRS,SYM,GIO,SIOاور APCRودیگر تنظیمیں اور اداروں نے حصہ لیا۔ جماعت اسلامی ہند بیدر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اطراف کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے، شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور زیادہ سے زیادہ درخت لگانے میں تعاون کریں تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہتر اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔جناب محمد صلا ح الدین میڈیا انچارج JIHبیدر نے اپنے ایک پریس ریلیز میں یہ بات اور تفصیلات بتائیں۔
