زمینی سطح پرکام کرنے کی ضرورت، مدارس کی اہمیت، اصلاح معاشرہ اور شہدائے اسلام جیسے اہم پروگرام پر اہم تجاویز منظور

اناؤ(نامہ نگار ۱۲؍جون): جمعیۃ علماء ضلع اناؤ کی منتظمہ کا اجلاس مدرسہ افتخارالعلوم قاسم نگراناؤمیں مولانا مختارعالم مظاہری صدرجمعیۃ علماء ضلع اناؤ کے زیرصدار ت منعقدہوا، جس میں ضلع بھرسے اراکین، صدوراور ذمہ داران نے شرکت کی ۔ اجلاس کا آغاز مولانا فیضان ندوی استاذ مدرسہ کی تلاوت قرآن سے ہواجبکہ نعت کا نذرانہ حافظ محمد قاسم نے پیش کیا۔
اس موقع پر جمعیۃ علماء ضلع اناؤ کے ایجنڈے کی کارروائی شروع ہوئی، ناظم اجلاس مفتی محمد جنیدقاسمی کنوینراصلاح معاشرہ جمعیۃ علماء ضلع اناؤ نے ایجنڈے پر تفصیلی روشنی ڈالی اور گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی بھی پیش کی ۔ مولانا سفیان جامعی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع اناؤ نے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زمینی سطح کی محنت کی ضرورت ہے، علماء اور ائمہ سے انہوں نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہ ہرامام اور ہراس تنظیم کے کام کوشب وروز فروغ دینے کی فکر اپنالے، انشاء اللہ کامیابی ہمیں ضرور ملے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ تمام طرح کے عیش وآرام کوبالائے طاق رکھ کر جفاکشی کواپنا شعاربنالے تو کوئی رکاوٹ پاس نہیں آسکتی۔
دریں باب مفتی محمد جنیدقاسمی کنوینراصلاح معاشرہ نے احباب سے گفتگو کرتے ہوئے کہ ہم ایک دوسرے سے مستقل رابطے میں رہیں ،جس کو جوذمہ داری دی گئی ہے، اس سے اس بابت استفسار بھی کرتے رہیں ۔ تاکہ غفلت دورہوتی رہے اور دینی خدمت کا دائرہ وسیع ہوتاجائے۔ حاضرین مجلس میں سے ہرایک سے کارگزاری لی گئی، مولانا احمد علی سعادتی صدرتحصیل پوروہ نے بتایاکہ گزشتہ چھ ماہ میں اصلاح معاشرہ کے ۵۱؍پروگرام ہوئے ہیں اورخواتین کے ۴؍اجتماعات۔
مولانا بلال ثاقبی صدرشہراناؤ نے بتایاکہ شہرمیں متعددکام ہوئے ہیں،غربامیں راشن تقسیم،اصلاح معاشرہ اور نوجوانوں کوجوڑنے کی فکر۔ مولانا عارف قاسمی نائب صدر شہر اناؤ نے کہا انشاء اللہ اگلے ٹرم میں کام کی عمدگی کاعزم کرتے ہیں۔ مولانا الطاف صدر تحصیل بیگھہ پور نے کہا بدعت زدہ علاقہ ہے، اس لئے حکمت ومصلحت کے پیش نظر کام ہوتارہتاہے، مولانا کلیم الدین صفی پورسکریٹری جمعیۃ نے کہا کہ ہرہفتے درس قرآن ہوتاہیم تعلیم بالغان کا بھی اہتمام ہے مولوی شفاعت علی خازن جمعیۃ علماء ضلع اناؤ نے گزشتہ چھ ماہ کی کارگزاری پیش کی،جس پر حاضرین نے تائید کی،باقی انشاء اللہ ۵؍محرم کوشہدائے اسلام پروگرام منعقد ہوگا، حافظ ظہیر سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع اناؤ نے شہرمیں کام کو فروغ دینے کی پروزواپیل کی ہے۔ بقیہ افراد نے بھی اپنے اپنے علاقے کی کارگزاری مختصراپیش کی۔
اس موقع پر مولانا نفیس مظاہری، مولانا کلیم الدین، مولانا بلال ثاقبی، مولانا عارف قاسمی، مولانا اویس، حافظ طارق امام مرکزمسجد، حافظ محمد طاہرصفی پور، حافظ محمد معراج پوروہ، مولانا احمد علی، حافظ محمد لئیق، مولانا فیضان حبیب، حافظ ظہیرالدین کندن روڈ، محمد عرفان محمد ناظم، سیف الاسلام ،محمدمقصود قاسم نگروغیرہ موجود رہے۔ مولانا مختارعالم مظاہری کی دعاء پر اجلاس ختم ہوا۔ تیسراششماہی اجلاس ۳؍دسمبر پوروہ تحصیل میں طے ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے