محمد زاہد رضا بنارسی 

دارالعلوم حبیبیہ رضویہ گوپی گنج۔ بھدوہی
مجھ پہ کیونکر نہ ہو رحمت اہل بیت
میرے سینے میں ہے الفت اہل بیت
کیسے چہرہ دکھائے گا رب کے حضور
جس نے پامال کی حرمت اہل بیت
بارش نور ہوتی ہے چاروں پہر
مخزن نور ہے تربت اہل بیت
ہم سمجھ ہی نہیں سکتے ان کا مقام
رب ہی بس جانے ہے عظمت اہل بیت
مٹ گئی ہے زمانے سے نسل یزید
اور موجود ہے عترت اہل بیت
ہوگا ایمان پر آپ کا خاتمہ
جو عمل میں رہی سیرت اہل بیت
تجھ سے مولا مرے التجا ہے مری
بھیج گھر میں مرے برکت اہل بیت
ایماں اور روح تازگی کے لیے
آؤ "زاہد” کریں مدحت اہل بیت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے