تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول الگول بوائز 1 میں ہندی دیوس پروگرام کا انعقاد، انچارج پرنسپل راجیہ لکشمی کا خطاب
ظہیرآباد 15/ستمبر (مشرقی آواز جدید): ہندی اور اردو دونوں سگی بہنوں کی طرح ہیں. دونوں زبانوں میں قواعد اور تلفظ کے علاوہ بہت سی باتیں مشترک ہیں. ان خیالات کا اظہار محترمہ راجیہ لکشمی انچارج پرنسپل تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول الگول بوائز 1 نے آج اسکول کے احاطہ میں منعقدہ ہندی دیوس پروگرام سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا. اس پروگرام کا آغاز طالب علم محمد شعیب کی قرآت کلام پاک اور محمد اذحان کی نعت شریف سے ہوا تھا. انہوں نے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہندی قومی زبان ہے. اور شمالی ہند میں ہندی کا بہت بول بالا ہے. جنوبی ہند میں علاقائی زبانوں کی اہمیت زیادہ ہے اس کے باوجود بھی ہندی دوسری زبان کی حیثیت سے تقریباً طلباء پڑھتے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ زبان کے پھلنے اور پھولنے کے لیے سرکاری سرپرستی ضروری ہے. محمد خلیل احمد کو آرڈینٹر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندی زبان کے علاوہ بھی ادب کا بڑا سرمایہ ہندی میں ہے. ہندی کی شاعری اور دو ہے لوگوں کو زبانی یاد ہیں. انہوں نے کہا کہ کبیر داس کے دویے. آج ساری دنیا میں مشہور ہیں. طلباء محمد مقیم نے نظامت کے فرائض انجام دئیے. اس موقع پر تمام اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی. بعد ازاں ہندی ٹیچر محمد خلیل احمد کی شالپوشی و گلپوشی کی گئی۔۔۔
