ظہیرآباد 26 اکتوبر( نمائندہ): ثناء ہائی اسکول انگلش میڈیم موسیٰ نگر کالونی میں آج لیگل سیل، ظہیرآباد کی جانب سے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔
اس پروگرام کی صدارت سینر سیول جج محمد عبدالخلیل نے کی۔ اس موقع پر بار کونسل کے تمام اراکین موجود تھے۔ محمد آصف، ثناء گروپ آف اسکولس کے ڈائریکٹر نے مہمانوں کا استقبال کیا اور تمکین سلطانہ، پرنسپل نے پروگرام کی نظامت کی۔
واضح رہے کہ آج کے اس پروگرام کا اہم مقصد بچوں کے اندر پوکسو (POCSO) قانون کے متعلق بیداری پیدا کرنا تھا، جس میں طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ بار کونسل کے علاوہ محمد مجاہد، زیبا آفرین، محمد معراج اور دیگر اساتذہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔۔۔۔۔
