بیدر۔ 7؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): آج ڈی سی سی بینک کے نائب صدر اور نوجوان رہنما مسٹر ابھیشیک آر پاٹل نے بسواکلیان تعلقہ کے گنڈور گاؤں کی ایک نوجوان لڑکی کماری بھاگیہ شری بھنڈاری کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے مختلف تنظیموں کے زیراہتمام ہمنا آباد شہر میںایک احتجاجی ریلی نکالی ۔ یہ ریلی ویربھدریشور دیوالیہ ، سے ڈاکٹر بی آر امبیڈکرچوک تک منظم طریقے سے نکالی گئی اور اس ریلی کے ذریعے احتجاج کیا گیا اور خطاب کرتے ہوئے اس واقعہ کو انتہائی بدبختانہ بتایا اور خاطیوں کوقرار واقعی سزا کی اپیل کی۔

اس موقع پر شری شری دتاتریہ گروجی، فشریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن بورڈ کی چیرپرسن مسز مالا بی نارائن راؤ اور ضلع ٹوکری کولی سماج کے صدر مسٹر جگن ناتھ جمعدار، مسٹر گوتم بی نارائن راؤ، اور مختلف تنظیموں کے صدور اور عہدیداران، کارکنان اور طلباء وطالبات موجود تھے۔اس بات کی اطلاع عبدالقدیر لشکری نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے