بیدر۔ 22؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): کمٹھانہ سے تعلق رکھنے والے ہر دلعزیز اور خاموش وملنسار شخصیت ، جماعت اسلامی ہند کے رکن اورچیرمین روشن گروپ آف انسٹی ٹیوشن کمٹھانہ جناب محمد غوث الدین روشن آج اللہ کو پیارے ہوگئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ ان کی نماز جنازہ کل23؍ستمبر بروز پیر بعد نماز ظہر مسجد صوفیہ کمٹھانہ تعلقہ وضلع بیدر میں اداکی جائے گی۔ زائد معلومات کے لئے 9008066363 پررابطہ کیاجاسکتاہے ۔

واضح رہے کہ وہ آج رنگ مندر میں جماعت اسلامی ہند بیدر کی جانب سے منعقد ہوچکے سمپوزیم ’’حضرت محمد ﷺ پیکرِ اخلاق ‘‘ میں اپنے فرزند جناب محمد شفیع الدین روشن کے ساتھ شریک تھے۔ دونوں والد وفرزند آزو بازو بیٹھے سنجیدگی سے سمپوزیم سماعت کرتے نظر آئے۔ تین بجے تک حضور ﷺ سے متعلق اس پروگرام میں وہ شریک رہے ۔ بعدازاں رب نے بلالیا۔ جانا سبھی کو ہے۔ اللہ تعالیٰ آنے والوں کی خطاؤں سے درگزرفرمائے۔ آمین۔ دعاؤں کی گذارش کی گئی ہے۔ کل بعد نمازظہررکھے گئے نمازِ جنازہ میں بھی شرکت کی جاسکتی ہے۔ پسماندگان میں 4لڑکے اور 5لڑکیاں ہیں۔ بفضل ِ الٰہی 5لڑکیاں اپنے اپنے گھروں کی ہوچکی ہیں۔ چار لڑکوں میں سے 2کی ذمہ داریاں پوری ہوچکی ہیں۔

مرحوم کے کام اوردین اسلام میں ان کی سرگرم شرکت کواللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔ آمین۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے