بیدر۔ 25؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): ہنگامی کام کے سبب 26؍ستمبر کو شہر کے مختلف علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہنے کی اطلاع ہے تاکہ بجلی صارفین نوٹ کرسکیں۔ گونلی، نرسمہاجھرنا، شاہ پور ، محمودگاوان مدرسہ ، درگاہ پور ہ ، مالیگاؤں ، اشٹور، ایس ٹی پی ، اور چٹہ (آئی پی) 11کے وی فیڈر کے حدود میں آنے والے مذکورہ علاقوں میں صبح 10بجے سے شام 4بجے تک برقی سربراہی مسدود رہے گی۔ اس بات کی اطلاع بیدرجسکام نے دی ہے۔
