اسلام نے خواتین کو عزت دے جس کی مثال شیمہ بنت حارث ہیں: پرویز عالم ریاضی

ھارون انصاری

لمبنی(نیپال): یکشبی دینی دعوتی اجلاس عام دیار کفر بلد نیپال علاقہ ظلام بنام مرچوار میں منعقد ہوا جس کا آغاز حافظ اشفاق احمد سنابلی مسؤول معھد ابی ابن کعب لتحفیظ القرآن الکریم مرجادپور سے ہوا ،حمد رب ذوالمنن شیخ عیسی بلال فیضی اور نعت سرور کائنات عارف بیتی نے پیش کی مولانا اقبال احمد سراجی نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔ نظامت مولانا افضل احسان اثری نے کی۔

امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال شیخ عبدالحئ مدنی نے صدارتی خطاب میں کہامدارس اسلامیہ بچوں کو اچھا انسان بنانے کا کارخانہ ہے یہاں کوشش کی جاتی ہے کہ بچے اپنے سماج ومعاشرہ اور ملک وملت کےلئے نامور بنیں ان کے ذریعہ قوم ترقی کرے۔سرپرست حضرات بچوں کو پڑھنے کےلئے مدرسہ پہنچائیں، تاکہ اداروں کے تعمیر وقیام کا جو مقصدہے وہ حاصل ہوسکے۔ نیپالی حکومت مدارس کو بھی تعاون دے رہی ہے، اور بچے درجہ پانچ پاس کرکے درجہ 6 میں داخلہ لے سکتے ہیں امسال ہونے والے سرکاری امتحان میں ہمارے بچوں نے شرکت کی جس میں سے 40میں 38 بچے ایس آئی میں پاس ہوئے ہیں آپ سب کی زمہ داری بنتی ہے کہ ان درینی مدرسوں کو مضبوط کریں اور اپنا ہرممکن تعاون بچوں کی تعلیم پر لگائیں اور یہ بات ذہن سے نکال دیں کہ بچوں کو مفت میں پڑھائیں گے۔مدرس اور مدرسہ کی ضرورت بڑھ چکی ہے اس لئےاپنے راس المال سے مدرسہ کا تعاون دیں اور لگانی کریں ۔

ہم۔مسلمان ہیں اور ہم اہل حدیث ہیں ہماراوطیرہ ہے توحید اور اطاعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم۔ اللہ کو ایک ماننا ہے اہل حدیث کا پہلا پیغام توحید ہو بلا شرک کے۔ من قال لا الہ الا اللہ جس نے شچے دل سے کلمہ طیبہ پڑھا اور اسکے تحت اوامر ونواہی کا پابند بنا اس کےلئے جنت کی بشارت ہے۔ ہم لوگ کتاب وسنت پر عمل کرنے والے ہیں ہمیں شرک سے دور رہنا چاھئے اوریہ بات ذھن نشین کرلیں کہ شرک کرنے والے کا ٹھکانہ جہنم ہوتاہے۔اطاعت کریں بغیر بدعت کے۔اطیع اللہ واطیع الرسول۔کل امہ یدخلون الجنہ ہر امتی جنت میں داخل ہوگی سوائے اس کے جس نے شرک کیا اللہ کے ساتھ غیر اللہ کو شریک ٹھہرایا۔ من اتانی دخل الجنہ ومن ۔۔۔۔۔۔دخل النار۔اللہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے میری اطاعت کی وہ جنت میں داخل ہوگا اور جو خلاف ورزی کرےگا اس کا ٹھکانا جہنم ہے۔ ہم امام الانبیاء ( نبی آخر الزماں)کی اطاعت کرتے ہیں ۔اہل حدیث ایسی جماعت ہے جو تمام امام کو مانتی اور تسلیم کرتی ہے۔ ائمہ کے بات اللہ کے رسول سے مطابقت کرے ہم مانتے ہیں۔اور جہاں ٹکرا جائے اسے وہیں چھوڑ دیتے ہیں یہی نقطہ عمل امام ابو حنیفہ اور دیگر ائمہ کا تھا۔

صدارتی خطاب میں انہوں اس بات پر توجہ مرکوز کرائی کہ رزق حلال کی تلاش میں جائز راستہ تلاشنا چاہئے اور کسب حرام روزی سے بچنا چاہئے، اللہ کا فرمان فاذا قضی ۔۔۔۔۔۔الصلاۃ ف۔۔۔۔۔۔۔۔نماز ختم ہو جائے تو تلاش رزق کے لئے زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا رزق تلاش کرو! ان اللہ لا یقبل ۔۔۔ھو الرزاق ذوالقوۃ  المتین۔۔۔ روزی کا مالک اللہ ہے۔ ایک پرندہ خالی پیٹ اپنے گھونسلہ سے نکلتاہے اور شام شکم شیر واپس ہوتا ہے۔ جیسا کہ نبی پاک کا فرمان ہے تغدو خماسا ۔۔۔بطانا۔۔۔و کاین من دابۃ من ۔۔۔ زمین کے اندر کوئی جاندار بھوکہ نہیں سوتا کیونکہ رزق کا مالک اکیلا اللہ ہے اس کی زمہ داری خود رب ذوالجلال نے لے رکھی ہے۔ انہیں اس بات پر زور دیے کر کہا آج ہمارے معاشرہ کے لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ غریبی کے ڈر سے شکم میں بچوں کا قتل کروادے رہے ہیں جبکہ قتل نہیں کرنا چاہئے، اللہ روزی رساں ہے کسی شخص کے اندر اس بات کی قوت نہیں کہ وہ کسی کو ایک نوالہ کچھ دے سکے۔ اللہ ارشاد لاتقتلوا اولادکم من خشیۃ املاک۔۔۔ عبد الرحمن بن عوف نے کنواں خرید کر وقف کر دیا تھا۔

مولانا ابو آصف فیضی ۔ ترک صلاۃ پر وعید سنائی اور روز قیامت بھیانک انجام کی یاد دھانی کرائی۔

شیخ صلاح الدین لیٹ محمد مدنی نے کہا العلماء ورثۃ الانبیاء علماء کرام انبیاء کے وارث ہیں ان کے اوپر بڑی زمہ داریاں ہیں اگر یہ اپنی زمہ داری کو سمجھیں تو مسلم امہ کامیاب و کامران ہو جائے گی ۔انہوں اپنے خطاب میں کہا کہ اور امت قعر مذلت میں جاچکی ہے۔ اسلام اپنی پیروکار کو فتنہ وفساد، ضلات و گمرہی سے نکال کر صراط مستقیم کی طرف لاتا ہے۔ جبکہ کفر و نفاق انسان کو تباہی کے دروازے تک پہنچاتا ہے آج کا سلگتا ہوا موضوع۔ شراب نوشی منشیات انما الخمر و المیسر و الازلام ۔۔۔ اگر اسکو چھوڑ دیں گے تو کامیاب ہو جائیں گے لعلکم تفلحون شراب کی قباحت بہت ہی زیادہ ہے ۔ صحابہ کرام کی غیرت جاگی اور آپ صلی اللہُ علیہ وسلم کے فرماں کو سنتے ہی اپنے مٹکے کو ٹوڑ دیا ۔شراب اکبر الکبائر ام الخبائث ہے۔ ہر نشہ اور چیز شراب ہے اور ہر شراب حرام ہے ،خمر کے معنی چھپانے پوشیدہ رکھنے کے ہیں۔ اسی سے ماخوذ خمار ہے جس سے خواتین کا سر ڈھکا ہوا ہوتا ہے۔

محمد افضل ابو ھریرہ۔۔۔۔۔۔اف ولا تنھر ھما۔ انہوں والدین کی اہمیت پو روشنی ڈالی۔ خطیب نیپال گفتگو شیریں بیان شیخ پرویز عالم ریاضی نے کہا جہیز سے مسلم معاشرہ سلگ رہے جس کی لپٹیوں سے ہماری بہو بیٹیاں جل رہی ہیں۔ اسی وجہ سے لوگ شکم مادر میں بچی کے پیدا ہونے کے ڈر سے جدید تکنیک کے ذریعہ مروادیتے ہیں۔ واذا بشری احدھم بالانثی ضل وجھہ مسودات وھو کظیم۔۔۔غیر شرعی شادی بیاہ اور شرعی علاج۔انہوں نے کہا۔ بیٹیاں دیوار ہوںگی جہنم سے بچانے کے لئے، بیٹیوں کے لئے نبی نے بشارت سنائی ہے جبکہ بچوں کےلئے نہیں۔ایک ماں تین کھجور بچوں کو کھلانے کے بدلے جنت پا گئی۔ اللہ کو انکی ادا بھا گئی اللہ نے اس کے بدلے جنت کو واجب کردیا۔ غزوہ حنین میں ایک ایسی خاتون کو لایا گیا جن کے ساتھ غلاموں جیسا برتاو کیا جارہا تھا چنانچہ انہوں نے کہا میں تمہارے صاحب کی بہن ہوں ۔۔۔ سامنے لایا گیا اور کہا کہ شیمہ بنت حارث ہوں نہیں پہچان سکے تمہارا دعوی ہے تو بہنا لگتی ہیں، کیا نشانی ہے شیمہ نے کہا سے میرے بھیا جب آپ کو گود کھلایا کرتی تھی تو آپ نے میرے پیٹھ پر دانت کاٹے تھے وہ نشان آج بھی موجود ہے، میری بہن، اللہ کے رسول نے اپنا چادر بچھا دیا اور کہا کہ میری بہن میری چادر پر بیٹھ جاؤ مقام بہن، بتاؤ کیسی ہو، اگر ساتھ چلو تو عزت کرونگا مدینہ چلو اور اختیار ہے۔ گھر بھی جاسکتی ہیں اگر کہو تو بہت کچھ نواز کر گھر روانہ کرونگا اللہ کے رسول نے لونڈی اور بیت سارا سامان دے کر ان کو واپس بھیجا، کائنات کی سب سے بہتر نیک خاتون ہے، عورت جس روپ میں جائے اسلام نے انہیں ہر اعتبار سے عزت دیا ہے جو کسی دھرم نے نہیں دیا ہے، سنت اپناؤ اور حرامکاری سے بچو حضرت عبد الرحمن بن عوف بڑے تاجر تھے مگر شادی میں سادگی اختیار کی اللہ کے رسول کو خبر نہیں ہوئی مکہ سے خالی ہاتھ پہنچے تھے زردی کے نشان کو دیکھا تو سوال کیا یہ کیا ہے ۔اثر صفرة فقال ماهذا فقال انى تزوجت … مهر میں کیا دیئے ہو۔۔۔۔. وزن نواط من ذھب۔۔۔ سونے کے گٹھلی کے برابر مہر اتقوا بدعاء المظلوم انہوں نے کہا کہ ظالموں ۔ مولانا رضوان اللہ فیضی نے آدم اور حوا کے واقعے کو تفصیل سے بیان کیا۔ پھر آخری مقرر دلوں کے دھڑکن احمد حسین نے پرجوش تقریر کرکے سامعین و سامعات کو پند و نصائع سے نوازتے ہوئے اجلاس کے اختتام کا اعلان کیا ۔ اجلاس مجموعی اعتبار سے کامیاب تھا۔

2 thoughts on “یکشبی دینی، دعوتی، اصلاحی، تربیتی اجلاس عام بحسن و خوبی اختتام پزیر”
  1. السلامُ علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ

    امید ہے کہ آپ زلوگ خیر و عافیت سے ہونگے
    آپ لوگ جو کام کررہے ہیں بہت اچھا ہے لیکن آپ لوگ جو ایڈورٹائزمٹ لگا رہے ہیں وہ نہایت ہی شر مندہ کن ہے

    امید ہے کہ آپ لوگ اس پر دھیان دینگے اور جو بھی آپ لوگ کررہے ہے اسکو گوگل ایڈ کے ذریعے صحیح سے اوپٹمیز کیجیئے گا

    جزاک اللہ خیرا

    1. وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ
      جزاکم اللہ خیراً، بروقت مناسب، صحیح اور خیرخواہی سے پُر مشورہ کے لئے۔ یقیناً آپ کی بات سے ہمیں مکمل اتفاق ہے۔
      ہم لگاتار اس پر کام کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں اگر آپ کی جانب سے کوئی مشورہ یا رہنمائی ممکن ہو تو ضرور مطلع فرمائیں۔
      ہم آپ کے شکرگزار ہوں گے۔
      والسلام
      ایڈیٹر
      رابطہ و واٹس ایپ: 9451669220
      ای میل: mashriquiawazjsdr@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے