سہارنپور( احمد رضا): اس حقیقت سے آپ انکار نہیں کر سکتے کہ اردو در حقیقت دلوں کو جوڑ کر آپس میں پیار اور محبت بڑھانے والی شیریں زبان ہے ہم کو عہد لینا ہے کہ اردو زبان کی ہر ممکن مدد کریں اور کرائیں اردو میں جس قدر ادبی زخیرہ ہے اسکو نئی نسل تک پہنچا ئیں تبھی ہم سب اردو زبان کا حق ادا کر سکتے ہیں آج ضلع بھر میں یوم اردو کے حوالہ سے درجن بھر ادبی پروگرام منعقد ہوئے سبھی اداروں نے اپنے اپنے طور سے بڑے شاندار انداز میں یوم اردو کا جشن منایا اور شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو یاد کیا آج کا سب سے خاص پروگرام براؤن ووڈ پبلک اسکول میں منایا گیا جسمیں اسکول کے طلبہ نے بڑی اہم حصہ داری نبھاتے ہوئے شاعر مشرق کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا براؤن وڈ پبلک اسکول کی انتظامیہ اور طلباء کی جانب سے علامہ اقبال کی یوم پیدائش 9 نومبر  آج بڑے خلوص اور احترام کے ساتھ براؤن ووڈ پبلک اسکول کے پرنسپل عبد الباسط اور قابل احترام صفیه صبوحی (ڈائیریکٹر ) کی زیر نگرانی دھوم دھام سے منایا گیا اس موقعے پر مہمان خصوصی جناب ڈاکٹر ماجد جمیل صاحب ( پروفیسر جامعہ ملیہ اسلامیہ ) مہمان ذی وقار جناب تنویر چشتی صاحب ( لیکچر کو چر انٹر کالج، رام پور منیباران ) ڈاکٹر قدسیہ انجم کی شرکت قابل ذکر رہی! اس خاص موقعے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر عبد المالک مغیثی نے آج کے خاص دن کی اہمیت پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی آپنے کہا کہ  دنیا بھر میں آج کا خاص دن 9 نومبر عالمی یوم اردو  کے طور پر منایا جاتا ہے یہ دن اردو زبان کے عظیم شاعر، فلسفی اور مفکر علامہ اقبال کے یومِ پیدائش کے طور پر بھی مشہور ہے علامہ اقبال کی شاعری اور فلسفہ اردو زبان اور ادب کے لیے ایک اہم اثاثہ ہیں جنہوں نے اپنے وقت اور بعد کے ادوار کو گہرائی سے متاثر کیا آل انڈیا ملی کونسل کے شعبہ دینی تعلیم کے سکریٹری مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی نے  آج کے خاص دن یعنی عالمی یوم اردو کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ "اردو زبان کے فروغ اور ترقی میں علامہ اقبال کا کردار بے مثال ہے ان کی شاعری اور فلسفیانہ خیالات نے اردو ادب کو نئی جہت عطا کی ہے خاص طور پر ان کی وہ نظمیں جو امت مسلمہ کو بیداری، حب الوطنی، اور ایمان کی مضبوطی کا درس دیتی ہیں، آج بھی مشعلِ راہ ہیں !
مولانا نے اردو زبان کو ایک قومی ورثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اردو کی حفاظت اور فروغ کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا "یہ زبان نہ صرف ایک ادبی سرمایہ ہے بلکہ ہماری دینی اور ثقافتی شناخت کی بھی علامت ہے اگر ہم نے اس زبان کو نظرانداز کیا تو یہ ہماری تہذیبی جڑوں کے لیے نقصان دہ ہوگا ” مولانا نے مزید کہا کہ نئی نسل کو اردو زبان کی اہمیت سے روشناس کرانا ضروری ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اردو سے دوری صرف ادبی نقصان نہیں بلکہ ہماری نئی نسل کو دینی اور ثقافتی ورثے سے بھی محروم کردے گی!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے