عبدالقیوم ہمدم علی نگری
اے میرے بھائیو میری بہنو سنو
بے حیا مت بنو میری بہنو سنو
خوف دل میں رکھو اپنے معبود کا
شکر کرتے رہو اپنے مسجود کا
بیٹیو؛ بھائیو، میری بہنو سنو
بے حیا مت بنو میری بہنو سنو
اپنے اجداد پر غور تو کچھ کرو
رب کے ارشاد پر غور تو کچھ کرو
سوچ لو نوجواں میری بہنو سنو
بے حیا مت بنو میری بہنو سنو
اپنے ماں باپ کی دل سے عزت کرو
ان کی خدمات کی دل سےحسرت کرو
نوجواں بیٹیو نو جواں بھائیو
بےحیا مت بنو میری بہنو سنو
پنچ وقتہ نمازیں ادا تم کرو
اپنے رب سے اے ہمدم گلا تم کرو
بھائیو؛ تم سنو ! بیٹیو تم سنو
بے حیا مت بنو میری بہنو سنو
