میونسپل انتظامیہ راہگیروں کے لیے وارننگ کا کوئی بورڈ نہیں لگایا گیا ہے۔
(عبدالمبین منصوری)
سدھارتھ نگر: پرسا موڑ سے اسکا روڈ تک کھجوریا روڈ کی چوڑائی کے کام کی پیش رفت کے باعث پیدل چلنے والوں، مسافر گاڑیوں اور دیگر گاڑیوں کی آمد و رفت مشکل ترین ہو گئی ہے۔ ایسے میں میونسپل انتظامیہ نے رہائشیوں اور دیگر مسافروں اور گاڑیوں کے لیے انتباہی بورڈ نہیں لگائے ہیں۔ جس کی وجہ سے پیدل چلنے والوں اور دیگر گاڑیوں کو کھجوریا روڈ پر جانے کے بعد کافی مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
چونکہ کھجوریا روڈ کو چوڑا کرنا ضلع انتظامیہ اور میونسپل کونسل سدھارتھ نگر کا برسوں پرانا ڈریم پروجیکٹ بتایا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے کھجوریا روڈ پر واقع متعدد دکانوں اور مکانات کو زمیں دوز ہونا پڑا تھا جس کی وجہ سے کئی غم اور خوشی کا ماحول بھی دیکھنے کو ملا تھا۔
کھجوریا روڈ کو چوڑا اور خوبصورت بنانے کے بعد یقینی طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ جس کے لیے حال ہی میں ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر راجا گنپتی نے کھجوریا روڈ کا معائنہ کر کے ذمہ داروں کو تیزی سے کام مکمل کرنے کی سخت ہدایت بھی دیا تھا۔
لیکن سڑک کو چوڑا کرنے کے دوران میونسپل انتظامیہ نے تاحال پرسا چوراہا سے اسکا روڈ تک سڑک پر پیدل چلنے والوں اور مسافر گاڑیوں اور دیگر گاڑیوں کے لیے انتباہی بورڈ نہیں لگایا ہے جس کی وجہ سے فور وہیلر کسی نہ کسی طرح گزرنے میں کامیاب تو ہو جاتے ہیں لیکن پیدل چلنے والے اور موٹر سائیکل وغیرہ کو کھجوریا روڈ پار کرنا ان دنوں آگ کا دریا عبور کرنے کے مترادف ہے۔ ان دنوں اگر کوئی غلطی سے کھجوریا روڈ پر آجاتا ہے، چاہے پیدل ہو یا کسی اور گاڑی سے تو وہ کان پکڑ کر توبہ کرتے ہوئے دوبارہ کھجوریا روڈ پر آنے سے گریز کرتا نظر آتا ہے۔ یہی نہیں ان دنوں کئی مسافر گاڑیاں جیسے ای-رکشا وغیرہ کھجوریا روڈ پر چلنے سے کتراتے ہیں جو عام لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔ کیونکہ بڑے بڑے پتھر پیدل چلنے والوں کے لیے ہی نہیں بلکہ کسی بھی گاڑی کے لیے بھی پریشانی کا سبب بن رہے ہیں چونکہ کھجوریا روڈ کا کام مکمل ہونے میں ابھی کافی وقت لگ سکتا ہے جس کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ اور نگر پالیکا کو روٹ ڈائيورزن کے لیے جب تک کام مکمل نہیں ہو جاتا تب تک کے لیے نوٹس جاری کر دینی چاہئے اور انتباہی بورڈ بھی دونوں طرف لگائے جانے چاہیے جس سے راہگیروں اور دیگر مسافروں کو سہولت مل سکے۔
