(جامعہ عربیہ صادقیہ کے طلباء حفظ مولانا کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے)
مہراجگنج: مولانا قمر الدین مرحوم حضرت شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے شاگرد رشید اور حضرت مولانا ابرار الحق صاحب کے خلیفہ تھے مولانا کے شاگردوں کی ایک بڑی جمعیت ہے جو آج ملک و بیرون ملک علم دین کی شمع روشن کئے ہوئے ہیں۔
جامعہ عربیہ صادقیہ جامع مسجد لوہیا نگر نگر پالیکا پریشد شہر مہراج گنج کے طلباء کے درمیان جامعہ کے پرنسپل مولانا شبیر احمد قاسمی اور ناظم مولانا محمد اطہر صدیقی قاسمی صدر جمعیت علماء گورکھپور کی نگرانی میں مولانا کو تعزیت پیش کرتے ہوئے ان کے کار ہائے نمایاں کا تذکرہ کیا گیا اور ان کی مغفرت کے لئے دعائیں کی گئیں۔
حاضرین میں مولانا قمر الدین، مولانا کلیم اللہ، مولانا سراج احمد، مولانا نظام الدین، ماسٹر مرزا وغیرہ موجود رہے۔
اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے آمین۔
