ضلع پریشد ہائی اسکول آر سی پورم میں قومی یوم ریاضی کا انعقاد

ظہیرآباد 24/ڈسمبر(مشرقی آواز جدید): ضلع پریشد ہائی اسکول  رام چندرا پورم میں قومی یوم ریاضی بضمن سری رام  نجن ماہر ریاضی کی پیدائش کے موقع پر منایا گیا جس میں طلباء کی جانب سے تیار کردہ ماڈل نمائش کے لیے رکھے گئے رنگولی۔تحریری و تقریری مقابلے میں انعام یافتگان طلبہ  کو انعامات سے نوازا گیا واضح رہے کہ ضلعی سطح پر تلنگانہ ریاضی فورم کی جانب سے ریاضی ٹیلنٹ ٹسٹ میں سیدہ ہانیہ کو ریاستی سطح پر منتخب ہونے پر تہینت پیش کی گئی

اس موقع پر صدر مدرس پی پی راتھوڑ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ اپنی اکتسابی عمل کے ساتھ عملی زندگی میں بھی ریاضی کی مہارتوں کو پروان چڑھائیں۔ اساتذہ محمد غازی امیر۔ وی مورتی ۔ سوبھگیا۔نے مخاطب کیا۔ اس موقع پر شیخ فصیح الدین ۔سریندر ریڈی۔ہاجرہ بیگم ۔نادرہ انجم۔وسنت۔احمد حسیب الدین وقار  ۔نجمہ مہر۔اساتذہ وطلبا موجود تھے۔نظامت کے فرائض رجیتا ۔سری لتا نے انجام دیے۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے